حکومت ماہ رمضان میں بنیادی سہولیات بہم پہنچانے میں ناکام:کچلو ڈوڈہ ، کشتواڑ ورام بن اضلاع میں پانی ، بجلی وراشن کی سپلائی کو یقینی بنانے پر زور

اڑان نیوز
کشتواڑ// سابق وزیر ورکن قانون ساز کونسل سجاد احمد کچلو نے ماہ رمضان کے دوران بجلی بحران ودیگر بنیادی دسہولیات کی عدم دستیابی پر ریاستی سرکار کو آڑے ہاتھوں لےتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت ان معتبرک ایام کے دوران بجلی ، راشن ، رسوئی گیس وپینے کا صاف پانی فراہم کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے ۔ پریس کے نام جاری اےک بیان میں نیشنل کانفرنس رہنما نے کہا کہ خطہ چناب کے تینوں اضلاع میں بجلی کی غیر اعلانےہ کٹوتی سے عوام کو پریشانی کا سامنا رہتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ آئے روز 32/33کے وی کی ترسیلی لائنوں میں خرابی آنے کا بہانہ بنا کر عوام کو پریشان کررہے ہیں ۔کچلو نے کہا کہ افطاری ، تراویح وسحری کے اوقات میں کشتواڑ ، ڈوڈہ و رام بن اضلاع کے شہروگام میں بجلی غائب رہتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ضلع کشتواڑ میں پینے کی صاف پانی کی عدم دستیابی سے ہزاروں نفوس پر مشتمل آبادی پانی سے محروم ہے اور کئی علاقہ جات میں صارفین کو ندی نالوں کا پانی پینا پڑتا ہے۔ایم ایل سی موصوف نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کے درر حکومت میں قصبہ کشتواڑ کے لئے کروڑو ں روپے کی لاگت سے پانی سپلائی اسکیم کو منطوری دے کر رقومات بھی واگذار کی تھےں تاہم موجودہ سرکار نے اس اسکیم پر ابھی تک کام شروع نہیں کیا جس کی وجہ سے کشتواڑ قصبہ میں پانی کی ہا ہا کار مچی ہوئی ہے۔انہوں نے حکومت وانتظامیہ سے اپیل کی کہ خطہ چناب کے شہرو گام میں بجلی ، پانی وراشن کی سپلائی وافر مقدار میں دستیا ب رکھا جائے تاکہ ماہ مقدس میں عوام کو راحت مل سکے۔