کٹرہ//گورنر این این ووہر اجوکہ شری ماتا ویشنوی دیوی شرائین بورڈ کے چیئرمین بھی ہیں ، نے آج اڈکواری میں پیش آئے حادثے میں میجر پردیپ سنگھ چوہان کے مارے جانے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔حادثے ہی خبر ملتے ہی بورڈ کے سینئر حکام جائے واردات پر پہنچے جہاں سے بورڈ کی ایمبولنس گاڑ ی میں زخمیوں کو اڈکواری ڈسپنسری پہنچایا گیا۔شرائین بورڈ کے چیئرمین کی ہدایت پر زخمیوں کو شری ماتا ویشنوی دیوی سپر سپیشلٹی ہسپتال ککریال پہنچانے کے لئے کٹرہ کے ہیلی پیڈ پر ایک ہیلی کاپٹر تیاری کی حالت میں رکھا گیا۔اس کے علاوہ زخمیوں کو ہیلی پیڈتک پہنچانے کے لئے اڈکواری کی جانب ایک کریٹیکل کیئر ایمبولنس گاڑی روانہ کی گئی ۔تاہم اڈکواری ڈسپنسری میں ڈاکٹروں کی کوششوں کے باوجود ایک زخمی آفیسر کو بچایا نہیں جاسکا ۔ اس حادثے میں مارے گئے آفیسر کا جسد خاکی ضروری لوازمات کے بعد کمیونٹی ہیلتھ سینٹر منتقل کیا گیا۔ بعد میں جسد خاکی کو ان کے لواحقین کے سپر د کیا گیا۔ شرائین بورڈ کے چیئرمین نے میجر چوہان کے سوگوار کنبے کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے آنجہانی کی روح کے ابدی سکون کے لئے دعا کی ہے۔شرائین بورڈ کے سی ای او اجیت کمار ساہو جو کہ اس موقعہ پر موجود تھے نے بھی میجر چوہان کے غمزدہ خاندان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔آنجہانی جے اینڈ کے کاڈر کی آئی اے ایس آفیسر سشما چوہان کے بھائی تھے۔کٹرہ//گورنر این این ووہر اجوکہ شری ماتا ویشنوی دیوی شرائین بورڈ کے چیئرمین بھی ہیں ، نے آج اڈکواری میں پیش آئے حادثے میں میجر پردیپ سنگھ چوہان کے مارے جانے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔حادثے ہی خبر ملتے ہی بورڈ کے سینئر حکام جائے واردات پر پہنچے جہاں سے بورڈ کی ایمبولنس گاڑ ی میں زخمیوں کو اڈکواری ڈسپنسری پہنچایا گیا۔شرائین بورڈ کے چیئرمین کی ہدایت پر زخمیوں کو شری ماتا ویشنوی دیوی سپر سپیشلٹی ہسپتال ککریال پہنچانے کے لئے کٹرہ کے ہیلی پیڈ پر ایک ہیلی کاپٹر تیاری کی حالت میں رکھا گیا۔اس کے علاوہ زخمیوں کو ہیلی پیڈتک پہنچانے کے لئے اڈکواری کی جانب ایک کریٹیکل کیئر ایمبولنس گاڑی روانہ کی گئی ۔تاہم اڈکواری ڈسپنسری میں ڈاکٹروں کی کوششوں کے باوجود ایک زخمی آفیسر کو بچایا نہیں جاسکا ۔ اس حادثے میں مارے گئے آفیسر کا جسد خاکی ضروری لوازمات کے بعد کمیونٹی ہیلتھ سینٹر منتقل کیا گیا۔ بعد میں جسد خاکی کو ان کے لواحقین کے سپر د کیا گیا۔ شرائین بورڈ کے چیئرمین نے میجر چوہان کے سوگوار کنبے کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے آنجہانی کی روح کے ابدی سکون کے لئے دعا کی ہے۔شرائین بورڈ کے سی ای او اجیت کمار ساہو جو کہ اس موقعہ پر موجود تھے نے بھی میجر چوہان کے غمزدہ خاندان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔آنجہانی جے اینڈ کے کاڈر کی آئی اے ایس آفیسر سشما چوہان کے بھائی تھے۔