ابرار سوھل
رام بن //ضلع صدر مقام پر زےادہ تر ہینڈپمپ خراب پڑے ہوئے ہیں ہونے کی وجہ سے مقامی لوگوں اور دور دراز علاقوں سے آئے مسافروں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ذرائع کے مطابق بس سٹینڈ، مسجد مار کیٹ ،رگوناتھ مندر ، اپر میترہ ، کیفٹیرےا موڑ میں ہنڈ پمپ پچھلے کئی ماہ سے خراب ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے کئی مرتبہ محکمہ کے افسران تک ےہ بات پہنچائی لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ مسجد مار کیٹ میں ایک دکاندار نے بتاےا کہ ہینڈ پمپ جامع مسجد جانے والوں اور مقامی بازار میں خریداری کرنے والوں کے لئے واحد پینے کے پانی کا ذریعہ ہے لیکن اس کے خراب ہونے کی وجہ سے انہیں پیاس لگنے پر باﺅلی بازار تک جاناتک پڑتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بارہا کوئی شخص ، جسے اس کے خراب ہونے کے بارے میں معلوم نہیں ، اس امید میں پمپ چلاتا ہے کہ اس مین سے چند بوند پانی نکلے اور وہ اپنی پیاس بجھائے لیکن اسے مایوس ہو کر جا نا پڑتا ہے ۔