اڑان نیوز
راجوری//پی ایچ ای کے نیڈ بیسڈ ورکروں نے ریاستی سرکار سے اپیل کی ہے کہ عید سے قبل ان کی تنخواہیں واگذار کی جائیں۔ اس مطالبہ کے حق میں نیڈ بیسڈ ورکروں نے کل احتجاجی مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ زمینی سطح پر پانی کی سپلائی کو یقینی بنانے میں وہ اہم رول ادا کر رہے ہیں لیکن پچھلے کئی ماہ سے انہیں تنخواہیں نہیں دی گئی جس سے وہ بھوک مری کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وہ سخت مالی پریشانیوں کا شکار ہیں، بچوں کو اچھی تعلیم نہیں دے سکتے۔احتجاج کر رہے پی ایچ ای نیڈ بیسڈ ورکروں نے سرکار کے خلاف نعرہ بازی بھی کی۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ عید سے قبل تنخواہیں واگذار کی جائیں۔