پولےس پوسٹ ٹانٹا کاہرہ حملہ مےں ملوث افراد بے نقاب خصوصی تحقےقاتی ٹےم نے لشکر کے ساتھ وابستہ گروہ کا پردہ فاش کرنے کا دعویٰ کیا اےس پی او ، ٹیرٹوریل آرمی اہلکار وسرےنڈر ملی ٹےنٹ سمےت5گرفتار،اے کے رائفل بھی برآمد

اڑان نےوز
جموں // پولےس نے ڈوڈہ ضلع کی تحصےل کاہرہ واقع پولےس پوسٹ ٹانٹا پر کئے گئے حملہ مےں لشکر سے جڑے گروہ کو بے نقاب کرنے کا دعوا کرتے ہوئے اےک اےس پی او وسرےنڈر ملی ٹےنٹ سمےت پانچ افراد کو گرفتار کرکے ہتھےار بھی بر آمد کےا ہے۔یہاں پر انسپکٹر جنرل جموں زون ایس ڈی جموال نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ رواں ماہ کی 8تارےخ کو پولےس پوسٹ ٹانٹا مےں دوران شب نامعلوم افراد نے گولےاں چلا کر دو افراد کو شدےد زخمی کےا تھا جس کے نتےجے مےں محمد ےونس نامی اےک اےس پی او نے گورنمنٹ مےڈےکل جموں مےں دم توڑ دےا اس دوران انسپکٹر جنرل آف پولےس ڈاکٹر اےس ڈی جموال نے جائے واردات کا دورہ کرکے اس معاملہ مےںSITتشکےل دےنے کے احکامات صادر کئے وہےں تھانہ پولےس گندوہ مےں اےف آئی آر زےر نمبری 35/2017,U/S 307/120-B/RPC,7/27 I.A Actکے تحت مقدمہ درج کرکے خصوصی تحقےقاتی ٹےم مےں شامل اےڈےشنل اےس پی بھدرواہ شہزاد سلارےہ ، اےس ڈی پی او گندوہ سنی گپتا ، انسپکٹر منجےت سنگھ واےس اےچ او گندوہ طاہر ےوسف خان نے اےس اےس پی ڈوڈہ محمد شبےر کی نگرانی مےں تحقےقاتی عمل شروع کےا۔تحقےقاتی ٹےم نے FSLٹےم کے ہمراہ متاثرہ علاقہ کا دورہ کرکے مقامی لوگوں و خفےہ ذرائع سے بھی تفصےلات حاصل کی جس دوران انہوں نے شک کی بنےاد پر اےک سرےنڈر ملی ٹےنٹ عبدالرشےد ہرگا ہ عرف عبداللہ ولد محمد اقبال ساکنہ ٹانٹا جو کہ سات سال لشکر طےبہ کے ساتھ منسلک رہا ہے اور بعد مےں2008مےں سرےنڈر کےا ہے۔ پولےس کے مطابق عبدالرشےد 2013مےں بھی تھانہ پولےس ٹھاٹھری مےں درج اےف آئی آر نمبری 33/2013,U/S 307/RPC,4/5 ESAمےں گرفتار ہوا تھا اور چار سال بعد ےعنی2106کو ضمانت پر رہا ہوا تھا ۔پوچھ تاچھ کے دوران عبدالرشےد نے پولےس چوکی ٹانٹاپر کئے گئے حملہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے مزےد دو افراد کی ملوث ہونے کی نشاندہی کی جن مےں اُ س کا چھوٹا بھائی شوکت علی ولد محمد اقبال ساکنہ ٹانٹا واخترماگرے ولد شوکت ماگرے ساکنہ ٹانٹا شامل ہےں۔دوران پوچھ تھاچھ تےنوں نے اس معاملہ مےں ملوث ہونے کی ذمہ داری قبول کی۔اس دوران ےہ بھی معلوم ہوا کہ عبدالرشےد ہرگا ہ کا رابطہ برابر بشےر احمد ولد محمد اسرائےل ساکنہ بھنگرو گندوہ جو کہ TAکی 139بٹالےن ٹھاٹھری مےں اپنی ڈےوٹی کرتا تھا کے ساتھ جاری رہا اور بشےر احمد (ٹےری ٹورےل آرمی)نے اپنے بھتےجے الطاف احمد (SPO)کی ملی بھگت سے AK-47کا انتظام کےا ۔رواں سال کے ماہ جنوری مےں اے کے47کی گمشدگی کے پےش نظر تھانہ پولےس ڈوڈہ مےں اےک مقدمہ زےر نمبری37/2017,U/S 409درج کےا گےا ۔الطاف احمد نامی اےس پی او نے ےہ اے کے 47رائفل بشےر احمد ( ٹےری ٹورےل آرمی(کے سپرد کی جس نے ےہ عبدالرشےد ہرگا ہ کو ےہ کہہ کر حوالہ کی وہ اسے ملی ٹےنٹوں کا ہتھےار فراہم کرے۔عبدالرشےد ہرگا ہ کو براہ راست رابطہ ڈوڈہ کے ٹھاٹھری کاٹھوا گاﺅں سے تعلق رکھنے والے ملی ٹےنٹ محمد امےن عرف خوبےب عرف ہارون عر ف پےنا لےٹ ولد داﺅود بٹ ساکنہ فےگسو ٹھاٹھری جو کہ آجکل پاکستان مےں رہائش پذےر ہے ۔اُ س کی ہداےت پر عبدالرشےد ہرگا ہ ڈوڈہ ضلع مےں پھر سے ملی ٹےنسی شروع کرنا چاہتا تھا ۔اور پاکستان سے مذکورہ ملی ٹےنٹ عبدالرشےد کو ےہ کہتا تھا کہ دور دراز علاقوں مےں سےکورٹی وپولےس پر نظر رکھ کر ان پر حملہ کےا جائے ۔اور اسی کے پےش نظر عبدالرشےد عرف عبداللہ کو ےہ معلوم ہوا کہ پولےس پوسٹ ٹانٹا مےں صرف دو سے تےن پولےس اہلکار موجود ہےں اور8مئی کو دوران شب دےگر ساتھےوں کے ہمرا ہ انہوں نے مذکورہ پوسٹ پر حملہ کےا جس دوران دو اےس پی او ککر سنگھ ومحمد ےو نس شدےد زخمی ہوئے جنہےں گورنمنٹ مےڈےکل کالج جموں منتقل کےا گےا تاہم10مئی کو محمد ےونس کی وفات ہوگئی ۔جس کے بعد ےہ بھاگنے مےں کامےاب ہوئے۔تحقےقات کے دوران مزےد دو افراد شفقت حسےن ولد مےر باز و حافظ شفقت ولد عبدالقےوم ساکنہ ٹانٹا کے ملوث ہونے کی بھی جانکاری ملی ۔پوچھ تاچھ مےں اس بات کی مزےد معلومات حاصل ہوئی کہ عبدالرشےد عرف عبداللہ ، اختر حسےن وشوکت علی نے لشکر کمانڈر خوبےب کی ہدائت پر ٹانٹا کے نوجوانوں کو ملی ٹےنسی مےں شامل ہونے کے لئے اکساتے تھے اور کئی نوجوانوں کو خوبےب و سرگرم افراد کے ساتھ فون پر بات کراکر راضی کراتے تھے اور اس بات کا بھی انکشاف کےا کہ عبدالرشےد ہرگا ہ مسلسل چناب وےلی کے ملی ٹےنسی متاثرہ علاقوں کا دورہ کرکے سابق ملی ٹےنٹوں ، سرےنڈر ملی ٹےنٹوں واو گی ڈبلےوورکروں کے ساتھ خفےہ مےٹےنگےں کرتا تھا ۔درےں اثناءمذکورہ شخص سے AK-47رائفل وتےن مےگزےن بھی برآمد کئے گئے جوکہ مقدمہ زےر نمبری37/2017,U/S409RPCمےں مطلوب تھا۔ےہ تمام تحقےقات SITنے اےڈےشنل اےس پی بھدرواہ شہزاد سلارےہ کی قےادت مےںاےس اےس پی ڈوڈہ محمد شبےر و ڈی آئی جی ڈی کے آر رےنج نثار احمد کی نگرانی و آئی جی جموں ڈاکٹراےس ڈی جموال کی سرپرستی مےں مکمل کی گئی۔