مسئلہ کشمیر پر چین پاکستانی مو¿قف کا حامی ، نواز شریف کا دعویٰ

نیو ز ڈیسک
اسلام آباد // پاکستانی وزیر اعظم نے دعویٰ کیا ہے کہ چین نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی حمایت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی طرح چین بھی اس دیر مسئلے کا حل مذاکرات سے نکالنے کا خواہاں ہے ۔واضح رہئے کہ نواز شریف آج کل چین کے دورہ پر ہیں۔ ایکسپریس نیوز نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا کہ بیجنگ میں وزیراعظم نوازشریف نے چینی صدرشی جن پنگ سے ملاقات کی، جس میں وفاقی وزرا اورچاروں وزرائے علیٰ نے بھی شرکت کی۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ چین ہمارا اسٹرٹیجک پارٹنر ہے، سی پیک میں چین کی جانب سے56 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی ہے، سرمایہ کاری کے مثبت اثرات نظر آئیں گے کیونکہ سرمایہ کاری ہوگی تو صنعتیں لگیں گی ، لوگوں کو روزگار ملے گا اور ترقی و خوشحالی آئے گی۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ وزرائے علیٰ کی موجودگی پاک چین کے ساتھ تعلقات میں قومی یکجہتی کا اظہار ہے، چین نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی حمایت کی ہے اور مسئلہ کشمیر پر چین ہمارے ساتھ ہے وہ بھی بات چیت سے مسئلہ کاحل چاہتا ہے۔اس سے قبل وزیراعظم نوازشریف نے اپنے چینی ہم منصب لی کی چیانگ سے ملاقات کی اورسی پیک سمیت دیگر امور پرتبادلہ خیال کیا، اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف نے بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے انعقاد پرچین کے ہم منصب کومبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان بیلٹ اینڈ روڈ فورم کی مکمل حمایت کرتا ہے، اقتصادی راہداری کے لئے ہم سب ایک ہیں اور پاکستان سی پیک کی تکمیل کے لیے پ±رعزم ہے۔ ملاقات کے بعد دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے معاہدوں پردستخط بھی کئے گئے۔