بالا کوٹ سیکٹر می43سکول بند کئے گئے

طارق خان
مینڈھر // حدِ متارکہ پر نوشہرہ سیکٹر میں شدید گولہ باری کے تباد لہ کے دوران شہری ہلاکتوں اور املاک کو پہنچے نقصان سے بالاکوٹ سیکٹر میں کنٹرول لائن کے نزدیکی دیہات کے لوگوں میں کافی خوف طاری ہے ۔ انہیں خدشہ ہے کہ یہاں پر بھی کسی وقت گولہ باری اور شیلنگ شروع ہو سکتی ہے ۔ اس کے پیش نظر حکام نے حدِ متارکہ سے متصل 43سکولوں کو آئندہ احکامات تک بند رکھنے کو کہا ہے ۔