ہندوستان کو نئی سوچ اپنانی ہو گی: مودی

نئی دہلی، 10 مئی (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے دنیا میں ٹیکنالوجی کے میدان میں ہو رہے نئے تجربوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کو بھی دنیا کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلنے کے لئے ‘نئی سوچ’ اپنانی ہوگی ورنہ ہم اتنے پیچھے رہ جائیں گے کہ کوئی پوچھے گا بھی نہیں۔ وزیر اعظم نے سپریم کورٹ کے ڈیجیٹلائزیشن سے متعلق ایک پروگرام میں کہا کہ دنیا نئی سوچ کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے اور ہندوستان کو اگر اس دوڑ میں شامل ہونا ہے تو اسے قدم بہ قدم ملا کر چلنے کے لئے اسی سوچ کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔ مسٹر مودی نے کہا کہ ہندوستان میں صلاحیت کی کمی نہیں ہے ، ضرورت ہے ہیںصحیح وقت اور مناسب مقام پر استعمال کرنے کی۔ انہوں نے ملک کے قانون و انصاف کے ماہرین سے اپیل کی کہ وہ نئی ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے عدالتی نظام میں نیا [؟][؟]انقلاب تو لائیں ہی، ساتھ ہی غریبوں کی خدمت بھی کریں۔ اس موقع پر سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جے ایس کیہر، وزیر قانون روی شنکر پرساد اور عدالت کے بہت سے دوسرے جج موجود تھے ۔یواین آئی