کایاکنگ اور کینیوینگ کھلاڑیوں کو جے کے بنک چیئرمین کی طرف سے نقد انعامات تفویض

سرینگر//9مئی/’جے کے بنک نے نوجوانوں، جنہوں نے مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکرملکی و بین الاقوامی سطح پر نمایاں مقام پایا ہے ،کی اہلیت و قابلیت کو مزید نکھارنے کیلئے مشن طرز پر پروجیکٹ شروع کیا ہے ۔2017کا کلینڈر ہمارے اس مشن کی طرف ایک قدم ہے ۔جے کے بنک چیئرمین و سی ای او پرویز احمد نے ان تاثرات کا اظہار کایاکنگ اور کینوینگ کھلاڑیوں کے ساتھ تبادلہ خیال کرنے کے دوران کیا جنہوں نے حال ہی میں چھٹی قومی ڈراگن بوٹ چمپینشپ (مرد و خواتین اور مخلوط مقابلے)بھنڈ مدھیہ پردیش میں 2سے4مئی کے دوران 25میڈل بشمول طلائی ،چاندی اور تانبے حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی۔ایگزیکٹیو پریذیڈنٹ ،ایس ایس سہگل اور ہیڈ کارپوریٹ کمیونکیشن و سی ایس آر سجاد بزاز بھی اس موقعے پر موجود تھے چیئرمین نے کہاکہ جے کے بنک ہمیشہ ریاست میں کھیل کو پروان چڑھانے میں مدد کیلئے پیش پیش رہا ہے کیونکہ ایک ادارہ ہونے کے ناطے ہم یہ مانتے ہیں کہ یہاں کے مختلف طبقوں اور شعبوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں میں کافی صلاحیتیں موجود ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ہمارے سی ایس آر پورگرام کے تحت ہمیں یہاں ریاست مین آبی کھیلوں کو بڑھاوا دینے مین اپنی ہر ممکن مدد فراہم کرنی ہوگی۔اس موقعے پر چیئرمین نے ان کامیاب بچوں کی بہترین کامیابی پر انہیں مبارک باد دی او ان25میڈل جیتنے والوں میں5000روپے فی کس نقد انعام تقسیم کیاجموں وکشمیر سے کایاکنگ اور کینوینگ کوچ بلقیس میر کی قیادت میں نوجوان ایتھلٹ کھلاڑیوں نے بنک قیادت کی جانب سے انہیں مالی مدد فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔بلقیس نے کہاکہ ہمیں یہاں پر آبی کھیلوں کیلئے بنیادی ڈھانچے کی ضرورت ہے اور اس کیلئے جے کے بنک سے انہیں کافی امیدیں وابستہ ہیں ۔