ڈوڈہ ٹھاٹھری شاہراہ حادثہ میں 1نوجوان جاں بحق

اشتیاق ملک
گندوہ //ڈوڈہ ٹھاٹھری شاہراہ پر پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک نوجوان جاں بحق ہوا ہے، ایس ایچ او ٹھاٹھری ونے پریہار نے اڑان کو بتایا کہ ڈوڈہ سے ٹھاٹھری آرہا ایک موٹر سائیکل زیر نمبری JK 06,0783پریم نگر کے قریب حادثہ کا شکار ہوا جس کے نتیجے میں گوہر علی ولد لال دین ساکنہ ٹیپری ٹھاٹھری عمر 28 سال شدید زخمی ہوا، اس موقع پر پولیس و مقامی لوگوں نے زخمی ہوئے شخص کو ضلع ہسپتال ڈوڈہ کے لئے روانہ کیا تاہم ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی مذکورہ نوجوان زندگی کی جنگ ہار گیا،  جواں سالہ نوجوان کی حادثاتی موت پر علاقہ میں قہرام مچ گیا، ان کی وفات پر ممبر اسمبلی اندروال غلام محمد سروڑی، پی ڈی پی رہنما عبد المجید بٹ، بی جے پی رہنما طارق حسین کین نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کے ساتھ تعزیت کی ہے، انہوں نے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے مغفرت کی دعا کی،