ڈوڈہ وگندوہ مےں دو الگ الگ سڑک حادثات،4افراد جاں بحق، 7زخمی گورنر، وزیر اعلیٰ سروڑی ، دلےپ ، نےاز ،کچلوو گپتا سمےت متعدد سےاسی شخصےات کا اظہار افسوس

اشتےاق ملک
جموں//گندوہ//بٹوت ڈوڈہ و گندوہ شاہراہ پر پےش آئے دوالگ الگ سڑک حادثات مےں 4افراد جاں بحق جبکہ7افراد زخمی ہوئے ہےں ۔تفصےلات کے مطابق جموں سے گندوہ آرہی اےک ٹاٹا سومو زےر نمبری PB32A9851جمعہ کے صبح ساڑے چھ بجے کے قرےب کھےلےنی کے نزدےک حادثہ کا شکار ہوئی جس کے نتےجے مےں تےن افرادموقعہ پر ہی جاں بحق ہوئے جبکہ چھ افراد زخمی ہوئے ۔اس دوران پولےس ،سےول انتظامےہ ومقامی لوگ جائے ورادات پر پہنچے اور زخمےوں کو ضلع ہسپتال ڈودہ بھرتی کےا گےا جہاں اےک شخص کو ڈاکٹروں نے مردہ قرار دےا۔اس حادثہ مےں جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت خادم حسےن ولد عبدالغنی ساکنہ بھالہ عمر27سال، حاجی علی محمد ولد مےر حسےن چوہدری ساکنہ چلی عمر 70سال ، حاجی ہاشم دےن ولد غلام محمد ساکنہ چلی عمر 72سال و بتےہ بےگم زوجہ حاجی ہاشم علی ساکنہ چلی عمر 65سال کے طور پر ہوئی ہے جبکہ زخمی ہوئے افراد مےں حسن دےن ولد محمد جمن ساکنہ بھالہ عمر تےس سال، حنےفہ بےگم زوجہ لےاقت علی ساکنہ چلی عمر 27سال (ڈرائےور) شاہدہ بانو دختر عبدالقےوم عمر 26سال ساکنہ چلی و طالب حسےن ولد نذےراحمد ساکنہ چلی عمر چھبےس سال شامل ہےں ۔اس سلسلہ مےں تھانہ پولےس ڈوڈہ مےں اےف آئی آرزےر نمبری 79/2017 U/S 279/337/304A RPCدرج کےا ہے۔درےں اثناءگواڑی مےں اےک اےکو گاڑی زےر نمبری JK06A 0532حادثہ کا شکار ہوئی جس کے نتےجے مےں باپ و بےٹے سمےت دوافراد شدےد زخمی ہوئے جن کی شناخت مظفر احمد وانی ولد نذےر احمد و عاقب حسےن ولد مظفر احمد کے طور ہوئی ہے ۔مظفر احمد کو سب ضلع ہسپتال گندوہ سے ضلع ہسپتال ڈوڈہ منتقل کےا گےا ہے۔ڈوڈہ حادثہ مےں جاں بحق ہوئے تےن افراد کو ان کے آبائی گاﺅں چلی بھلےسہ مےں ہزاروں لوگوں نے نما ز جنازہ مےں شرکت کرکے پرنم آنکھوں سے سپرد خاک کےا۔گورنر این این ووہرا نے کھیلانی ڈوڈہ میں سڑک ایک حادثے میں انسانی جانوں کے زیاں پر رنج و غم ظاہر کیا ہے ۔اپنے تعزیتی پیغام میں گورنر نے غمزدہ کنبے کے ساتھ ہمدردی ظاہر کرتے ہوئے مرنے والوں کے ارواح کے ابدی سکون کے لئے دعا کی ہے۔ انہوںنے زخمی ہوئے افراد کی فوری صحت یابی کے لئے بھی دعا کی ہے۔راج بھون کے ترجمان نے بتایا کہ گورنر نے بار بار پیش آنے والے سڑک حادثوں پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوںنے غیر تربیت یافتہ اور بغیر لائسنس والے افراد کو گاڑیاں چلانے کی اجازت دینے کی بات بھی دہرائی ۔وزیر اعلیٰ نے ڈوڈہ حادثے میں انسانی جانوں کے زیاں پر رنج و غم ظاہر کیا۔وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کھیلانی ڈوڈہ میں سڑک کے ایک دلدوز حادثے میں انسانی جانوں کے زیاں پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی پیغام میں وزیر اعلیٰ نے غمزدہ کنبے کے ساتھ مصیبت کی اِس گھڑی میں ہمدردی ظاہر کرتے ہوئے مرنے والوں کے ارواح کے ابد ی سکون کے لئے دُعا کی ہے۔ انہوں نے زخمی ہونے والوں کی فوری صحت یابی کے لئے بھی دعا کی ہے ۔ان حادثات پر مختلف سےاسی وسماجی شخصےات نے گہرے صدمہ کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندان کے ساتھ تعزےت کی ہے ۔اپنے الگ الگ تعزےتی پےغامات مےں سابق وزےر و ممبر اسمبلی اندروال غلام محمد سروڑی، اےم اےل اے بھدرواہ دلےپ سنگھ پرےہار ،اےم اےل اے ڈوڈہ شکتی پرےہار، اےم اےل سی نرےش کمار گپتا ،سابق وزےر واےم اےل سی سجاد کچلو، سابق وزےر محمد شرےف نےاز ، کانگرےس رہنما غلام مصطفی بٹ،سابق اےم اےل سی محمد اقبال بٹ ودےگر رہنما ﺅں نے ان حادثات پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے اپےل کی کہ لواحقےن کو معقول مالی امدادفراہم کی جائے جبکہ زخمےوں کا مفت علاج کےا جائے ۔