بھدرواہ میںبابا صاحب بھیم راﺅ امبیڈکر کی یوم پیدائش پر تقریبات کا انعقاد

ماجد ملک
بھدرواہ ریاست کے باقی حصوں کی طرح بھدروامیں بھی ڈاکٹر بھیم راﺅ امبیڈکر کی یوم پیدائش پر مختلف جگہوں پر تقریبات کا انعقاد کیا گیا ۔۔سب سے بڑی تقریب دلائی یا گاﺅں میں منعقد ہوئی جس کو گرو روی داس سبھا اور دلائی یا یوتھ کمیٹی کی جانب سے منعقد کیا گیا تھا ۔ صبح سویرے ہی مقامی لوگ دلائی یا گاﺅں کے مندر کے اندر جمع ہونا شروع ہوئے جس کے بعد تقریب شروع کی گئی ۔ تقریب کے دوران سب لوگوں نے ڈاکٹر بھیم راﺅ امبیڈکر کی تصویر پر پھول چڑائے اور خراجے عقیدت پیش کی ۔ اس موقع پر اپنی تقریر میں پرشوتم کمار نے کہا کہ بھیم راﺅ امبیڈکر نے پوری عمر پچھڑے طبقہ کے لئے قربانی دی اور ذات پات و رنگ و نسل کی بنیاد پر کئے جارہت تعصب کو ختم کیا ۔ انہوں نے کہا کہ بھیم راﺅ نے ملک کے آئین کو خود اپنے ہاتھوں سے لکھا اور ایک تاریخ رقم کی ۔ انہوں نے موقع پر موجود تمام لوگوں سے اپیل کی کہ وہ بھیم راﺅ امبیڈکر کے دیکھائے ہوئے راستے پر چلیں ۔گورو روی داس سبھا کے صدر سوامی راج نے کہا کہ دلائی یا گاﺅں میں سب سے زیادہ ایس سی قوم کے لوگ رہتے ہیں لیکن سرکار کی جانب سے اس گاﺅ ں کو پوری طرح سے نظر انداز کیا گیا ہے اور گاﺅں میں لوگوں کے لئے کوئی سہولیت دستیاب نہ ہے ۔ انہوں نے مانگ کی کہ دلائی یا گاﺅں میں ڈسپنسری کھولی جائے اور گاﺅں کا ماڈل ولیج کا درجہ دیا جائے اور گاﺅں کے اندر سڑک تعمیر کی جائے ۔تقریب کے دوران لوگوں نے بھجن بھی گائے اور نعرے بازی بھی کی ۔بہاری لال ، لشو رام ، بلدیو راج ، عوم راج ، راکیش کمار ، اجے کمار ، رکشا بلوترا وغیرہ بھی اس موقع پر موجود تھے ۔وہی ضلع ڈوڈہ کانگرس کمیٹی کی جانب سے بھی ایم ایل سی نریش کمار گپتا کی صدارت میں بھیم راﺅ امبیڈکر کی یوم پیدائش کے سلسلہ میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں کانگرس ورکران شامل ہوئے اور عہد لیا گیا کہ وہ بھیم راﺅ کے دیکھائے ہوئے راستے پر چلیں گے ۔دھرم پال ڈوگرہ ، سلیم وانی ، قیوم خان ، چنی لال ، وسیم گنائی ، کامران گنائی ، تنویر احمد ، محمد اشرف بٹ ، زرگام مغل وغیرہ بھی اس موقع پر موجود تھے ۔