بی ایس سلاتھیہ جموں وکشمیرہائی کورٹ جموں کے نئے صدر منتخب پانچ رکنی عہداداران کی ٹیم میں سچن، پریم، ہمانشو اور چیتن بھی شامل

جموں//سنیئر ایڈوکیٹ بی ایس سلاتھیہ نے جموں وکشمیر ہائی کورٹ ایسو سی ایشن جموں کے نئے صدر منتخب ہوئے ہیں۔وہ بار کے 31ویں صدر ہیں۔ اس سے پہلے وہ سال 2010میں بھی صدر رہ چکے ہیں۔ انہوں نے ایڈوکیٹ ایس کے شکلا کو 261ووٹوں کے فرق سے شکست دی۔نئی بار ٹیم میں بی ایس سلاتھیہ صدر، سچن گپتا نائب صدر، پریم این سدوترہ جنرل سیکریٹری، ہمانشوشرما جوائنٹ سیکریٹری اور چیتن مسری خزانچی کے لئے منتخب ہوئے۔صدر عہدہ کے لئے چار امیدوار میدان میں تھے۔ بی ایس سلاتھیہ نے 829، ایڈوکیٹ ایس کے شکلا نے 568، ایڈوکیٹ شیخ شکیل احمد کو 191اورایڈوکیٹ کو23ووٹ ملے۔نائب صدر کے لئے 6امیدوار میدان میں تھے جس میں سچن گپتا نے کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے 300ووٹوں کے فرق سے ایڈوکیٹ یاسر اعجاز ٹاک کو ہرایا۔ اعجاز ٹاک کو363ووٹ ملے۔ ایڈوکیٹ جے پی نند اکو250، دیواکر شرما کو172، اجے گندوترہ کو116اور اجے سنگھ کوتوال کو40ووٹ ملے۔ جنرل سیکریٹری کے لئے 3امیدوار میدان میں تھے جس میں ایڈوکیٹ پریم این سدوترہ نے689ووٹ حاصل کر کے اپنے حریف کو محض21ووٹوں سے ہرایا۔ ایڈوکیٹ ابھشیک وزیر668ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ ایڈوکیٹ ونود سینی کو 253ووٹ ملے۔ جوائنٹ سیکریٹری عہدہ کے لئے 4امیدوار میدان میں تھے جس میں634ووٹ حاصل کر کے ایڈوکیٹ ہمانشو شرما کامیاب رہے۔ آدیتہ شرما528ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ایڈوکیٹ زاہدہ پروین کو362اور شرستی پال مینگی کو 84ووٹ ملے۔خزانچی کے لئے صرف دو امیدوار میدان میں تھے ۔ ایڈوکیٹ چیتن مشری کو 938ووٹ ملے جبکہ ایڈوکیٹ جسلین کور نے 654ووٹ حاصل کئے۔کل 1881ووٹ تھے جس میں سے 1611رائے دہندگان نے حق دہی کا استعمال کیا۔ ووٹنگ 12اپریل کو صبح10بجے شام5بجے تک جاری رہی۔7بجے سے ووٹوں کی گنتی کا سلسلہ شروع ہوا اور یہ عمل رات بھر جاری رہا۔ صبح 1:15 بجے باقاعدہ طور حتمی نتائج کا اعلان کیاگیا۔ اس دوران بڑی تعداد میں وکلاءموجود رہے۔ منتخب ہونے والے امیدواروں کو پھولوں کے ہار پہنا کر ان کا شاندار استقبال کیاگیا۔ اس پرچناو¿ صاف وشفاف طریقہ سے ہوئے۔ تین پولنگ بوتھ قائم کئے گئے تھے۔ سی سی ٹی وی کیمروں کی نگرانی میں پورا ووٹنگ عمل ہوا۔ سیکورٹی کے کڑے انتظامات کئے گئے تھے۔ بار ایسو سی ایشن جموں کی طرف سے وکلاءکے لئے دوپہر اور شام کے کھانے کا بھی معقول انتظام کیاگیاتھا۔یاد رہے کہ پچھلے تین ماہ سے چناوی سرگرمیاں جاری رہیں۔پہلے دو سال کی مدت کے لئے بار ٹیم کا انتخاب ہوتا تھا جبکہ اب اس کو گھٹا کر ایک سال کر دیاگیاہے۔چناو¿ کے لئے ریٹرنگ افسر موجودہ بار صدر ابھینو شرما تھے۔