بُدھا پور میں بیساکھی میلہ

سانبہ//صنعت و حرفت کے وزیر چندر پرکاش گنگا نے آج سرور کے بدھا پور میں بیساکھی میلے کا افتتاح کیا ۔ اس موقعے پر وزیر نے ملک کے تمدنی اور ثقافت کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے خطے کے عوام کی خوشحالی اور امن و امان کیلئے دعا بھی کی ۔ اس موقعہ پر میلہ کمیٹی کے کنوینئر اور دیگر کمیونٹی ممبران بھی موجود تھے ۔ اس سے قبل انہوں نے پنڈی گُرہا سلاتھیہ میں بیساکھی تقریبات میں بھی حصہ لیا ۔