3روزہ یومِ راجوری تقریبات کا آغاز

راجوری//یوم راجوری تقریبات برائے 2017کا آغاز ہوگیا ہے۔ اس سلسلہ میں اے ایل جی راجوری میں منعقدہ شاندار تقریب کا افتتاح کیاگیا۔ فوج کے زیر اہتمام منعقدہ اس تین روزہ تقریبات کے دوران متعدد پروگراموں کا انعقاد ہوگا جس میں’اپنی فوج کو جانو‘موضوع پر مباحثہ، سکولی بچوں کا ’ہال آف فیم‘کا دورہ وغیرہ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ بزرگوں کے لئے آرمی ریکارڈ آفس ، محکمہ زراعت اور ماہی گیری نے سٹال قائم کر رکھے ہیں۔ پین کارڈ بنانے کا بھی ایک سٹال قائم ہے۔ علا وہ ازیں طبی کیمپ، آئی کیمپ، مصنوعی اعضاءلگانے اور موبیلٹی کیمپ سدبھاو¿نہ کے تحت پروگرام منعقد کئے جارہے ہیں۔ ویلی ویﺅ، آرمی پبلک سکول ، آرمی گڈل ول سکول اور دیگر مقامی سکولی بچوں کی طرف سے ایک رنگا رنگ تمدنی وثقافتی پروگرام بھی پیش کیاجائے گا۔ علاوہ ازیں ایڈونچرسپورٹس، سکائی ڈائیونگ، پیرا موٹر،گھوڑا جمپنگ شواور آرمی کتا شوبھی تقریبات کا حصہ ہیں۔یاد رہے کہ ہرسال 13اپریل کو جاں بحق ہوئے آرمڈ فورسزکے ان اہلکاروں اور شہریوں کی یادمیں یوم راجوری منایاجاتاہے جنہوں نے پاکستانی حملہ آوری سے راجوری کو آزادی کراتے وقت سال1948میں اپنی جانیں نچھاور کی تھیں۔ 14اپریل تک متعددتقریبات منعقد کی جائیں گے۔