ڈینگلہ میں2روزہ سیرت مصطفی کانفرنس کا انعقاد دنےا وآخرت کی کامےابی کا واحد راستہ سیرت مصطفی میں مضمر: علمائ

اڑان نیوز
پونچھ //اسلام دنےا کا واحد اےسا مذہب ہے جس مےں کسی کے درمےان کوئی امتےاز نہےں ۔مومن کو مومن کی زبان اور ہاتھ سے محفوظ رکھنے کا درس ،ہر اےک کوعزت اور وقار دےا گےا ہے ۔ہر اےک کے حقوق برابری سے دےنے کی بات کی گئی ہے ۔بچےوں کو اعلی مقام حاصل ہے ۔قبل اسلا م کی تارےخ کاجائزہ لےنے کے بعد پتہ چلتا ہے کہ جہالت کے دور مےں بےٹےوں کو زندہ درگور کےا جاتا تھا ،بےوہ کے ساتھ ظلم و ستم کےا جاتا تھا لےکن پےغمبر اسلام ﷺ کے آنے کے بعد اس ظلم سے بچےوں کوبچا لےا گےا ۔ ان خےالات کا اظہار کل گاﺅں ڈنگلہ کے جنےاڑ مقام پر منعقدہ 2روزہ سےرت مصطفی کانفرنس میں علماءنے کےا ۔ریاست کے نامور عالم دےن مولانا عبد الرشےد داﺅدی سرپرست تحرےک صوت الاولےاءکشمےر نے کہا کہ آج اس دور مےں کلمہ پڑھنے والے بھی کچھ لوگ عوام کے اےمان پر ڈاکہ ڈالنے کا کام کررہے ہےں ۔عشق رسول کے بغےر زندگی بےکار ہے ۔جس کے دل مےں عشق رسول ہوگا اسکو اپنے معشوق کی ہر ادا سے محبت ہوگی وہ نمازی بھی ہوگا ظالم بھی نہےںہوگا ےوپی سے آئے ڈاکٹر ذاکر حسےن گےاوی نے کہا کہ آج پورے ملک ہندوستان مےںبےٹی بچاﺅ بےٹی پڑھاﺅ کا نعرہ دےا جارہا ہے لےکن ےہ نعرہ سرکار ﷺنے ساڑ ھے چودہ سو سال پہلے دےا تھا ۔علامہ سےد عبد الوصی مےاں نے نعت ہائے رسول مقبول صلی اللہ علےہ وسلم پڑ ھ کر ہزاروں کی تعداد مےں عوا م سے داد وتحسےن حاصل کی ۔اپنی نوعےت کی منفرد کانفرنس کے موقع رےاست کے نوجوان عالم دےن حضرت مولانا بشارت حسےن ثقافی نے جامع معےن السنہ کو قوم و مسلک اہل سنت کے نام پروقف کےا ۔انہوں نے کہا جامعہ معےن السنہ اےک اےسا ادارہ ہے جس مےں نئے طرز پرتشنگان علوم کو ززےور علم سے آراستہ کےا جائے گا ۔انہوںنے عرصہ اےک سال مےں مدرسے مےں چالےس لاکھ کا کام ہوا ہے جس کو آج قوم کے نام وقف کرتے ہوئے د عا کرتے ہےںکہ اللہ اس خدمت کو قبول فرمائے ۔اس عظےم الشان دےنی قلعہ کا افتتاح مولانا مفتی سےدعارف حسےن رضوی برکاتی سابق شےخ الحدےث منظر اسلام برےلی شرےف نے رکھا۔ پہلے دن کی کانفرنس کی نظامت مولانا سخی رضا نے انجام دی ۔ کثےر تعداد مےں ضلع بھر کے علماءکرام عوام ،ضلع انتظامےہ ،معززےن سےاسی قائدےن نے اس کانفرنس مےں شرکت کی