وادی میں نہتے لوگوں کاقتل عام فورسز کی طرف سے ظلم و زیادتی کے خلاف تحصیل کھڑی میں مکمل ہڑتال

قمرالدین منہاس

رام بن ضلع رام بن کے تحصیل کھڑی کے تحت آنے والے تمام علاقہ جات میں آج وادی کشمیر کے لوگوں کے ساتھ یکجہتی کے طور پر مکمل ہڑتال رہی کیونکہ گذشتہ روز وادی میں فورسز نے نہتے نوجوانوں کو بے رحمی سے مارا اور درجنوں نوجوان زخمی ہے اسکے علاوہ کشمیر میں ہورہے نہتے لوگوں کا قتل عام اور فورسزز کی طرف سے کئے جانی والی ظلم و زیادتی کے خلاف آج مکمل ہڑتال رہنے سے تمام کاروباری ادارے دن بھر ٹھپ رہے اور عام زندگی مفلوج بنی رہی تاہم کھڑی بانہال یا کاونہ منڈکباس و دیگر علاقہ جات کو چلنے والی سڑکوں پر ٹریفک نظام حزب معمول بن کر رہا اور کھڑی ، ناچلانہ اور منڈکباس و دیگر مقامات پر کشمیر میں فورسزز کی طرف سے ہوئے ظلم و زیادتی اور کشمیر ہورہی خون ریزی نہتے نوجوانوں کا قتل عامہ کے سلسلہ میں کشمیریوں کی یکجہتی کے پیش نظر مکمل ہڑتال رہی اور دن بھر تمام داکانیں بند رہے سے کاروباری ادارے ٹھپ رہے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز کشمیر میں درجنوں نوجوانوں کو بے رحمی سے بند وک کی نوک چڑا کر آٹھ نوجوان شہید ہوئے جبکہ کئی نوجوانوں زخمی ہوئے ہیں اس کے علاوہ کشمیر میں فورسز کی طرف سے کئی روز سے ہورہے ظلم اور زیادتی اور پر تشدد کا سلسلہ شروع ہے اس سلسلہ میں تحصیل کھڑی کے ساتھ ساتھ کھڑی کے تحت آنے والے علاقہ جات ناچلانہ اور منڈکباس میںتمام دوکانداروں نے کشمیر ی عوام کے ساتھ یکجہتی کے طور پر اپنے کاروباری ادارے بند رکھنے کا فاصلہ کیا جہاں کہ آج تحصیل کھڑی میںپر امن ہڑتال رہی اوردن بھر تمام بازار بند رہے جس کی وجہ سے عام زندگی مفلوج بن کر رہی اور کھڑی ناچلانہ بانہال منڈکباس کے سڑک پر دن بھر لوکل ٹریفک نظام حزب معمول کے مطابق رہا تاہم کسی بھی مقامات پریا جگہ پر کسی قسم کا کوئی جلسہ جلوس یا ناخوشگوار واقع پیش نہ آیا ۔ دریں اثنا وادی میں ہو رہے فورسز کی طرف سے ظلم و زیادتی کے سلسلہ میں تحصیل کھڑی میں تمام دوکانداروں اورکاروباری لوگوں کے علاوہ سیاسی و سماجی و دینی تنظیموں نے کشمیر کے عوام کے ساتھ یکجہتی کے طور پر ہڑتال کی اوروادی کشمیر میں نہتے لوگوں کا قتل عام اورظلم و ستم پر تشدد کو بند کرنے کی مانگ کرتے ہوئے کہا کشمیر میں فورسز کی طرف سے ہورہی خون ریزی کو بند کیا جائے اور امن و امان کو بحال کیا جائے کیونکہ وادی میں پھر سے پرتشدد اور ظلم کا قہر بر پا ہو رہاہے جس سے نہتے اور معصوموں کی جانیں ضیاں ہو رہی ہے اور کئی نوجوان شہید ہوئے جبکہ سینکڑوں لوگ اپائچ بنے ہوئے ہیں جہاں کہ یہ پرتشدد کا واقع دن بدن بڑتا جا رہاہے تاہم کشمیریوں کی یکجہتی کے طور پر کھڑی ناچلانہ منڈکباس میں صبح سے شام تک تمام بازار مکمل طور پر بند رہنے سے عام زندگی مفلوج بنی رہی ۔