فلاحی اسکیموں کی عمل آوری سے متعلق ورکشاپ کاانعقاد

اُڑان نیوزسروس

ڈوڈہ//ٹاو¿ن ہال ڈوڈہ میں مختلف مسائل کے بارے میں اسسٹنٹ کمشنر ڈوڈہ نے یک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ورکشاپ کے دوران مختلف منصوبوں کے بارے متعلق جاب کارڈ کی ویری فکیشن، ادھار کارڈ کے اندراج پردھان منتری آواس یوجنا، اکونٹ فریزنگ، وغیرہ مختلف مسائل کی عمل آوری کے بارے میں ورکشاپ میں تفصیلی جانکاری فراہم کی گئی۔ ورکشاپ میں دیہی ترقی ڈوڈہ کے تمام ملازمین بشمول گرام سیوک، سیکرٹری، بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر نے شرکت کی اور مذکورہ منصوبہ بندی پر جانکاری حاصل کی اور اسسٹنٹ کمشنر ڈوڈہ اختر حسین قاضی نے تمام علاقائی ملازمین و دیگر عملہ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی ڈیوٹی میں شفافیت اور ایماندری کا ثبوت پیش کریں اور پنچائتی سطح پر ریکارڈ کو برقرار رکھیں، جس میں پنچائت سطح پر سات رجسٹر اور وقفہ وقفہ کے بعد گرام سبھا کا انعقاد کرنے کی ہدایت دی گئی۔قاضی نے دیہی علاقائی عملے سے عوامی مفاد کے لئے کام میں شفافیت محنت لگن کے ساتھ کام کرنے کی ہدایت دی تاکہ دیہی علاقہ جات میں لوگوں کے مسائل کا ازالہ ہو سکے۔اس یک روزہ ورکشاپ کا افتتاح ضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ نے کیا۔ڈی۔سی نے تمام علاقائی سٹاف کے کام کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ زمینی سطح پر نمایاں کارکردگی اور معیاری کام پیش کیا گیا ہے نئے کاموں میں جدید طرز کی تبدیلی یقیناً قابل تعریف ہے ا±نہوں نے مزید کہا کہ دیہی ترقی میں مزید بہتری کے امکانات ہیں۔دیگر جنہوں نے ورکشاپ میں خطاب کیا۔اے۔ڈی۔ڈی۔سی ڈوڈہ، اور ڈی۔پی۔او ڈوڈہ شامل ہیں۔