تنخواہوں میں تفاوت کو دور کرنے کا دیرینہ مطالبہ کلیریکل کیڈرز ملازمین کی کام چھوڑہڑتال واحتجاجی ریلی

اڑان نےوز
جموں //صوبہ جموں کے سرکاری دفاتر میں کام کرنے والے ملازمین نے نہ صرف کام چھوڑ ہڑتال کی بلکہ ادیوگ بھون ریل ہیڈ کمپلیکس کے سامنے ریلی نکالی اور اپنی دیرینہ مانگوں کو لے کر دھرنا بھی دیا جس کی قیادت جموں کشمیر اینڈ لداخ آل ڈیپارٹمینٹس کلرکل سٹاف ایسوسی ایشن کے صدر کر رہے تھے۔ یہ کام چھوڑ ہڑتال ایسوسی ایشن نے سرکار کے تنخواہوں میں تضاوت دور کرنے میں ناکامی کے خلاف کی گئی ۔ ادیوگ بھون کے سامنے نکالی گئی ریلی میں ہزاروں کی تعداد میں سرکاری ملازمین کے علاوہ پی ایس یوز/نیم سرکاری اداروں کے ملازمین شامل ہوئے اسی طرح کی ریلیاں ضلع ہیڈ کواٹروں پر نکالی گئیں اور اپنی مانگوں کو لے کر دھرنا دیا ۔ جموں میں نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے ریاستی سرکار سے اپیل کی ہائیکورٹ کی جانب سے کلرکل کیڈر کے تنخواہوں میں تضاوت دور کرنے کے فیصلہ پر عملدرآمد کریں ۔ اور ملازمین سے کہا گیا کہ وہ 12-04-2017کو پریس کلب کے باہر جمع ہو کر ریلی میں اور دھرنے میں شامل ہوں تاکہ اپنی دیرینہ مانگوں کو پورا کرانے کے لئے سرکار کو مجبور کیا جاسکے۔ ریلی سے خطاب کرنے والوں میں ملک کے علاوہ بھارت بھوشن ، خورشید احمد دیوانی اشوک سنگھ جاوید آخون، یش پال شرما، میناکشی شرما، جسونت سنگھ ، محمد لطیف ، رفیق محمد ، محمد یعقوب بھٹ، اوم پرکاش ، وکاس شرما، ادھے سنگھ پٹھانیہ سیوارام وغیرہ شامل تھے۔