اےس اےس اے کے تحت کام کررہے اساتذہ7ماہ سے تنخواہوں سے محروم ڈوڈہ ضلع مےں دوروز تا لا بند ہڑتال، سےاہ پٹےاں باندھ کر’محبوبہ تےرے راج مےں ٹےچر بھوکے مرتے ہےں‘کے فلک شگاف نعرے بلند

ڈوڈہ رےاست بھر کی طرح ضلع ڈوڈہ مےں بھی رہبر تعلےم اساتذہ کی دوروزہ تالا بند ہڑتال منگل کے روز بھی جاری رہی ۔اس دوران جہاں ضلع بھر کے تعلےمی اداروں مےں بچے موجود رہے مگر معمار قوم اپنے مطالبات کو لے کر احتجاج پر اترآئے۔ضلع صدر رہبر تعلےم اسحاق رشےد ملک کی قےادت مےں مظاہرےن نے زونل اےجوکےشن دفتر بھٹےاس کے سامنے زبردست انوکھا احتجاجی دھرنا دےا جس دوران انہو ں نے اپنے سروں پر کالی پٹےاں باندھ رکھی تھےں وہےں کالے جھنڈے بھی لہراکر رکھے تھے۔احتجاج شامل مظاہرےن ’محبوبہ تےرے دور مےں ، ٹےچر بھوکے مرتے ہےں ، بچے ہائے ہائے کرتے ہےں‘ ’موجودہ سرکار ہائے ہائے ‘کے فلک شگاف نعرے بلند کرتے ہوئے حکومت تنقےد کا نشانہ بناےا ۔اس موقع پر بولتے ہوئے مقررےن نے کہا کہ پچھلے سات ماہ سے اےس اےس اے کے تحت کام کررہے اساتذہ تنخواہوں سے محروم ہےں اور سرکار کو ٹس سے مس نہےں ہورہا ہے۔ضلع صدر ڈوڈہ اسحاق رشےد ملک نے مخلوط حکومت کی معمار قوم کے تئےں غےر سنجےدہ روےہ اختےار کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نامساعد حالات کے دوران اوڑی ٹنگدھار سے لے کر ڈوڈہ ضلع کے سب سے پسماندہ علاقہ تک رہبر تعلےم اساتذہ نے جو تعلےمی خدمات انجام دےں وہ قابل تعرےف ہےں لےکن انتہائی دکھ کی بات ہے کہ حکومت کی جانب سے ان کی حوصلہ افزائی کرنے کے بجائے انہےں ذہنی پرےشانےوںکا شکار بناےا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جہاں مہنگائی کے اس دور مےں قلےل سی رقم پر رہبر تعلےم اساتذہ اپنی سرگرمےاں انجام دے رہے ہےں لےکن ستم ظرےفی ےہ ہے کہ انہےں وقت پر تنخواہ نہےں دی جاتی ہے جس کی وجہ سے وہ اور ان کا اہل وعےال فاقہ کشی پر مجبور ہورہے ہےں۔ضلع صدر نے کہا کہ پچھلے سات ماہ سے رہبر تعلےم و ماسٹر گرےڈ اساتذہ تنخواہوں سے محروم ہےں جبکہ سرکار کی جانب سے خالی ےقےن دہانی کرائی جاتی ہے اور عملی کام نہےں کےا جارہا ہے۔احتجاجی مظاہرےن سے مخاطب ہوتے ہوئے ضلع صدر نے کہا کہ وہ اتفاق واتحاد کو برقرار رکھتے ہوئے فاروق تانترے کی قےادت پر اعتماد رکھےں اور اپنے حقوق کے لئے آواز بلند کرےں ۔انہوں نے حکومت کو بھی انتباہ دےا کہ اگر اےک ہفتہ تک رہبر تعلےم اساتذہ کی تنخواہےں واگذار نہےں کےں تو وہ بڑے پےمانہ پر احتجاج شروع کرےں گے۔انہوں نے ماہانہ طور اساتذہ کو تنخواہ واگذار کرنے کی بھی مانگ کرتے ہوئے کہا کہ معمار قوم کو تشدد کا راستہ اختےار کرنے پر مجبور نہ کےا جائے۔انہوں نے رےاستی وزےر تعلےم سے بھی اپےل کی کہ انہوں نے جو اساتذہ کے تئےں مثبت روےہ کا اظہار کےا ہے وہ اس کو عملی جامہ پہنا کر اساتذہ کے دےرےنہ مسائل کا ازالہ کرےں۔اس موقع پر نظامت کے فرائض شبےر احمد شےخ نے انجام دئےے جبکہ اعجاز احمد وانی ، جعفر ماگرے ، اومی راج ، محمد شرےف نے ابھی اپنے خےالات کا اظہار کےا۔درےں اثناءڈوڈہ،ٹھاٹھری ، بھدرواہ ودےگر علاقوں مےں بھی رہبر تعلےم اساتذہ نے اپنے مطالبات کو لے کر احتجاج کےا۔