گندم کی خرید کیلئے مرکز قائم کرنے کی ہدایت

جموں//کسانوں کی بہبود سے متعلق مشاورتی بورڈ کے وائس چیئرمین دلجیت سنگھ چب نے متعلقہ محکمہ پر زور دیاکہ وہ جموں میں ربیع موسم کے دوران کسانوں کےلئے حصولیابی مراکز قائم کریں تاکہ وہ وقت پر گندم فروخت کرسکیں۔جموں میں مختلف محکموں کی طرف سے رواں موسم کے دوران گندم خریدنے کے سلسلے میں کئے جارہے اقدامات کا جائز ہ لیتے ہوئے انہوں نے فوڈ کارپوریشن آف انڈیا سے کہا کہ وہ مختلف مقامات پر اس طرح کے زیادہ سے زیادہ مراکز قائم کریں تاکہ کسانوں کو فائدہ پہنچ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کو گند م کی اعلیٰ پیداوار دینے والے بیج اور کھاد بھی فراہم کی جانی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ کسان دوست فلاحی سکیموں کو زمینی سطح پر مو¿ثر ڈھنگ سے عملایا جانا چاہئے۔میٹنگ میں مختلف محکموں کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔ وائس چیئرمین نے فائر اینڈ ایمرجنسی محکمہ سے کہا کہ وہ گند م فصل کو آگ سے بچانے کے لئے تمام احتیاطی تدابیر اٹھائیں۔بورڈ کے ارکان نے ریاست میں زرعی پیداوار کو بڑھانے کے حوالے سے اپنی اپنی تجاویز اس موقعہ پر پیش کیں۔