کریانی تالاب میں عوامی دربار کا انعقاد اسمبلی سپیکرنے ترقیاتی سرگرمیوں میں عوام کی شرکت پر زور دیا

اڑان نیوز
جموں//قانون ساز اسمبلی کے سپیکر کویندر گپتا نے کہا ہے کہ ریاست میں عوام دوست دیرپا اثاثے قائم کرنے کی غرض سے لوگوں کو بھی منصوبہ بندی اور ترقی کے عمل میں شامل کیا جانا چاہئے۔کریانی تالاب نروال میں لوگوں لکو درپیش مسائل کا جائیزہ لینے کے دوران سپیکر موصوف نے کہا کہ حکومت کی طرف سے شروع کی گئی سکیموں کو زمینی سطح پر موثر ڈھنگ سے عملایا جانا چاہئے تا کہ مستحقین تک فائدہ پہنچ سکے۔اس دوران انہوں نے لوگوں کے مسائل غور سے سُنے اور انہیں یقین دلایا کہ ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت لوگوں کے مسائل کو حل کرنے کی وعدہ بند ہے۔ انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ سرکار کی سکیموں سے فائدہ حاصل کرنے کے لئے آگے آئیں۔اس موقعہ پر کئی دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔