موسلادھار بارشوں اور ژالہ باری سے ہوئے نقصان کا جائزہ لیکر متاثرین کی امداد کی جائے :عبدالمجید بٹ

اُڑان نیوزسروس

کشتواڑحالیہ تباہ کن بارشوں سے خطہ چناب لوگوں کے میوہ باغات اور فصلیں تباہ ہوچکی ہیں پی ڈی پی کے سینئر لیڈر اندروال عبدالمجید بٹ نے سرکار سے مانگ کئی ہے بارشوں اور ڑالہ باری سے ہوئے نقصان کا تخمینہ لگایا جائے اور متاثرین کو بھرپور معاوضہ فراہم کیا جائے۔ بٹ نے کہا کہ خطہ چناب کے دور دراز علاقوں مڑواہ واڑون دچھن چھاترو. چنگام بانجواہ بھلیسہ ودیگر علاقوں میں حالیہ بارشوں سے لوگوں کی املاق کو ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے اور اکثر لوگوں کا گزر بسر زمینداری میوہ با غات سے حاصل ہونے والی امدنی پر منحصر ہے حالیہ تباہ کن بارشوں سے لوگوں کی املاق کا کافی نقصان ہوا ہے جس کے بعد زمیندار پیشہ لوگ کافی پریشان ہیں بٹ نے سرکار سے مانگ کئی ہے۔ انتظامیہ کو ہدایت دی جائے کہ وہ ہر علاقے میں اپنے فیلڈ عملہ کو متحرک کریں تاکہ لوگوں کو ہوئے نقصان کا جایئزہ لیا جا سکے بٹ نے اسمبلی حلقہ اندروال کے پی ڈی پی ورکران کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں انتظامیہ کو ہر ممکن تعاون فراہم کریں تاکہ عام لوگوں کی مشکلات کا ازالہ ہو۔