فوج کی طرف سے ترغیبی لیکچررز کا اہتمام

\راجوری//یوم راجوری تقریبات کے سلسلہ میں فوج کی طرف سے سکولوں میں ترغیبی لیکچررز کا اہتمام کیاگیا۔ میجر سمیتھا کا لیکچرچھوٹے سے قصبہ سے لیکر سال 2012میں ماو¿نٹ ایورسٹ کی چوٹی سرکرنے تک کے تجربات، ذاتی سفر پر مبنی تھی۔ ان کی کہانی انتہائی متاثر کن تھی جس سے 11ویں اور12ویں کلاسز کی نوجوان لڑکیوں کو کافی ترغیب ملی۔ ایک اور لیکچر ’سیکورٹی فورسز اور کیرئر مواقعے‘پر مبنی تھاجس میں سیکورٹی فورسز کے اندر روزگار کے بارے میں جانکاری دی گئی۔ ان لیکچررز میں 350طلاب اور 14ٹیچروں نے شرکت کی۔