دچھن وسن نالہ ڈنگ ڈورو سڑک کی خستہ حالت راہ چلتے مسافروں کو چلنے میں مشکلات کا سامنا عو ام پریشان وسن نالہ کے بہتے ہوئے پانی سے را ہ چلتے مسافروں کے ساتھ ساتھ ٹرانسپورٹروں کو مشکلات کاسامنا

\ذوالفقار علی

کشتواڑ دچھن ڈنگ ڈورو سڑک خستہ حالی سے راہ چلتے مسافروں کے ساتھ ساتھ ٹرانسپورٹر اور عوام بھی شدید مشکلات کا شکا ر ہورہے ہیں اگر ہم یوں کہیں یہ پل صراط ہے تو بیجانہ ہوگا۔ اس پر گاڑی چلاتے چلاتے ڈرایﺅکو گھر سے اچھی طرح رخصت لے کر نکلنا پڑتاہے ۔واپسی ہونہ ہواﷲبہتر جاتناہے ۔جو سورایاں ہوتی ہیں کشتواڑ سے ڈنگ ڈورودچھن تک نہ جانے کتناخون ان کا سوکھ جاتا ہے اپنے پچھلے تمام گناہوں کی گاڑیوںمیں بیٹھے بیٹھے ہی اﷲ تعالیٰ سے تلافی کی دعا کرتے ہیں آج جب زمانہ ترقی کی راہ پر بہت تیزی کے ساتھ آگے جارہا ہے انسان نے چاند پر قدم ڈالے مگر اگر انسان سے کچھ ہونہ سکادچھن ڈنگ ڈورو سڑک کی حالت انتہائی نا گفتہ بہ ہے۔کشتواڑ سے سڑک کی حالت نہ صرف نابل سفر ہے بلکہ جان لیوا بھی ہے مقامی لوگوں نے اُڑان سے بات کرتے ہوئے کہا پتم ہالہ دچھن ڈنگ ڈورو سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے بیماروں بزگوں کو سفر کر نے میں مشکلات کاسامنا کر نا پر رہا ہے یہ سڑک حکام کی نظروں سے اوجھل ہے دچھن مڑواہ کے لوگوں کا کہنا ہے کہ اس روڈ کی تعمیر ہمارے خوابوں کی تکمیل ہوگی دچھن جانے والی سڑک جو وسن نالہ کے قریب ہے وہ خستہ ہوئی ہے جہاں پر چلنے میں کافی دشوری آتی ہے جب اس بارے میں محکمہ آر ایند بی مڑواہ کے ایکسن سے رابط کیا جنہوں نے کہا کہ بارشوں سے سڑک پر پسیاں آنے سے گر آنے کی وجہ سے آنے جانے میں گاڑیوں کو کافی مشکلات کاسامنا کر نا پڑرہا ہے اور مینشوں کو ذرلعیے سڑک کو صاف کیا جار ہا ہے تاکہ عوام کے ساتھ ساتھ چلنے والے گاڑیوں کوئی مشکلات کا سامنا نہ ہوا جبکہ وسن نالہ کے قریب پانی آنے سے سڑک کی خستہ حالت بنی رہتی ہے جسکی وجہ دچھن ڈنگ ڈوروآنے جانے گاڑیوں کو چلنے میں مشکلات کاسامنا رہتا ہے سڑک کی کشادگی کے لئے ٹنڈرکئے جا رہے ہیں تاکہ واسن نالہ سڑک کو کشاد کیا جائے مقامی لوگوں نے ایکسن آر ایند بی مڑواہ واہ سے اپیل کی ہے کہ دچھن سڑک کی مرمت کی جائی تاکہ رواہ چلتے مسافروں کو چلنے میں کوئی پریشانیاں درپیش نہ ہوں ۔