’میں دستبردارہونے کیلئے تیار‘ اننت ناگ نشست کیلئے ضمنی چناﺅملتوی کئے جائیں:تصدق مفتی

سرےنگراننت ناگ پارلیمانی نشست کیلئے ضمنی چناﺅکوملتوی کرنے کی مانگ کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کے برادراصغراورپی ڈی پی اُمیدوارمفتی تصدق نے انکشاف کیاکہ ریاستی سرکارنے ضمنی چناﺅ نہ کرانے کی پہلے ہی سفارش کی تھی ۔انہوں نے الیکشن کمیشن آف انڈیاکی طرف سے کشمیروادی کی2پارلیمانی سیٹوں کیلئے ضمنی چناﺅکرانے کے فیصلے پرسوال اُٹھاتے ہوئے واضح کیاکہ اگراُن کے دستبردارہونے سے کمیشن کوفیصلہ لینے میں آسانی ہوتی ہے تووہ ایساکرنے کیلئے تیارہیں ۔مفتی تصدق نے 9اپریل کوضمنی چناﺅعمل کے دوران وسطی کشمیرمیں ہوئی شہری ہلاکتوں کوافسوسناک قراردیتے ہوئے مزاحمتی لیڈڑشپ کی الیکشن بائیکاٹ کال کوغیرجمہوری قراردیتے ہوئے یہ بھی واضح کردیاکہ لوگوں کوزبردستی ووٹ ڈالنے یاووٹ نہ ڈالنے پرمجبورکرناغیرجمہوری ہے۔کشمیر نیوزسروس نمائندے کے مطابق ضمنی چناﺅکے پہلے مرحلے میں وسطی کشمیرمیں الیکشن مخالف مظاہروں کے دوران کئی عام شہریوں کی ہلاکت کے بعددوسرے مرحلے میں اسلام آبادلوک سبھانشست کیلئے12اپریل کوہونے والے ضمنی چناﺅکے انعقادپراسوقت سوالیہ نشان لگ گیاجب حکمران جماعت پی ڈی پی کے اُمیدواراورریاستی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کے چھوٹے بھائی مفتی تصدق نے اس پارلیمانی نشست کیلئے ہونے والے ضمنی چناﺅکوملتوی کئے جانے کے حق میں آوازبلندکی۔مفتی تصدق نے اپنی بڑی بہن اورریاستی وزیراعلیٰ کی سرکاری رہائش گاہ واقع گپکارروڑپرسوموارکی صبح ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے واضح کیاکہ اگرالیکشن کمیشن آف انڈیاکواسلام آبادسیٹ کے ضمنی چناﺅملتوی کئے جانے کافیصلہ لینے میں موصوف کی دستبرداری سے آسانی ہوگی تووہ ایساکرنے کیلئے تیارہیں ۔پی ڈی پی اُمیدوارنے کمیشن ھٰذاکی جانب سے موجودہ صورتحال میں کشمیرکی دوپارلیمانی نشستوں کیلئے ضمنی چناﺅکے فیصلے کویکطرفہ قراردیتے ہوئے دعویٰ کیاکہ ریاستی سرکارنے کمیشن کوقبل ازوقت وادی میں ضمنی چناﺅنہ کرانے کی سفارش بھیجی تھی۔مفتی تصدق کاکہناتھاکہ ریاستی سرکارنے الیکشن کمیشن آف انڈیاکوایک خط بھیج کریہ واضح کردیاتھاکہ فی اوقت کشمیرمیں الیکشن کرانے کیلئے ماحول سازگارنہیں ہے۔تاہم اسکے باوجودکمیشن نے ضمنی چناﺅکرانے کافیصلہ لیاتواسمیں ریاستی سرکارکچھ نہیں کرسکتی تھی ۔انہوں نے موجودہ پُرآشوب ماحول میں اسلام آبادنشست کیلئے مقررہ تاریخ پرضمنی چناﺅنہ کرانے کی وکالت کرتے ہوئے بارباریہ واضح کیاکہ اگرکمیشن کوایسافیصلہ لینے میں اُنکے دستبردارہونے سے آسانی ہوگی تووہ دستبردارہونے کیلئے تیارہیں ۔پریس کانفرنس میں موجودنامہ نگاروں کے سوالات کاجواب دیتے ہوئے وزیراعلیٰ کے برادراصغرنے بارباریہ باﺅرکرانے کی کوشش کی کہ ضمنی چناﺅکرانے کے فیصلے میں ریاستی سرکارکاکوئی رول نہیں ہے بلکہ سرکارموجودہ صورتحال میں الیکشن نہ کرانے کی طرفدارتھی ۔مفتی تصدق نے الیکشن کمیشن آف انڈیاسے ملتجانہ لہجہ میں اپیل کی کہ12اپریل کواسلام آبادلوک سبھاکیلئے ہونے والے ضمنی چناﺅکوملتوی کیاجائے کیونکہ بقول موصوف موجودہ صورتحال کسی بھی اعتبارسے الیکشن کیلئے سازگارنہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ بدقسمتی ہے کہ ریاست جموں وکشمیرمیں ابتک جمہوریت پھل پھول نہیں پائی ہے۔کے این ایس نمائندے کے مطابق مزاحمتی لیڈرشپ کی جانب سے دی گئی الیکشن بائیکاٹ کال کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کاجواب دیتے ہوئے پی ڈی پی اُمیدواراورسابق وزیراعلیٰ مفتی محمدسعیدمرحوم کے اکلوتے فرزندنے الیکشن بائیکاٹ کال کوغیرجمہوری قراردیتے ہوئے یہ واضح کیاکہ لوگوں کوزبردستی ووٹ ڈالنے یاووٹ نہ ڈالنے پرمجبورکرناغیرجمہوری ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم کسی کوووٹ ڈالنے یاووٹ نہ ڈالنے پرمجبورنہیں کرسکتے کیونکہ یہ دونوں عمل غیرجمہوری ہیں ۔