محبوبہ کرسی چھوڑدیں چناﺅملتوی کراناالیکشن کمیشن کے دائرہ اختےارمیں:عمرعبداللہ

نیوزڈیسک

سرینگرعمرعبداللہ نے ”پی ڈی پی ،بی جے پی مخلوط سرکارکوناکام “کرتے ہوئے اسبات پرزوردیاہے کہ محبوبہ مفتی کو مستعفی ہوکرچارج گورنرکوسونپ دیناچاہئے ۔انہوں نے مفتی تصدق کی جانب سے ضمنی چناﺅکوملتوی کئے جانے کی مانگ کوسرکارپرفردِجرم سے تعبیرکرتے ہوئے واضح کیاکہ اسلام آبادپارلیمانی نشست کے ضمنی چناﺅکوملتوی کرنا الیکشن کمیشن آف انڈیاکے دائرہ اختیارمیں ہے ۔وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کے برادراورحکمران جماعت پی ڈی پی کے اُمیدوارکی جانب سے اسلام آبادمیں ضمنی پارلیمانی چناﺅکوملتوی کئے جانے کی مانگ پرفوری ردعمل ظاہرکرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ اورخاص اپوزیشن جماعت نیشنل کانفرنس کے صدرعمرعبداللہ نے یہ واضح کیاہے کہ ضمنی چناﺅکوملتوی کرنا الیکشن کمیشن آف انڈیاکے دائرہ اختیارمیں ہے تاہم انہوں نے کہاکہ اگرایساکیاجاتاہے تومحبوبہ مفتی کوفوراً مستعفی ہوجاناچاہئے اورریاستی انتظامیہ کی کمان گورنرکوسونپ دی جانی چاہئے۔سماجی ویب سائٹ پرتحریرکردہ اپنے ٹویٹ میں عمرعبداللہ نے کہاکہ مفتی تصدق کابیان اُنکی ہمشیرہ کی سربراہی والی سرکارپرفردجرم عائدکرنے اوراس سرکارکے ناکام ہونے پرمہرثبت کئے جانے کے مترادف ہے۔انہوں نے سوالیہ اندازمیں مزیدتحریرکیاہے کہ آخربھاجپااس صورتحال سے ناآشناہے کہ وزیراعلیٰ کااپنابھائی کیاکچھ کہہ رہاہے۔وزیراعلیٰ کوہدف تنقید بناتے ہوئے عمرعبداللہ نے کہاکہ محبوبہ مفتی کواب بلاتاخیرمستعفی ہوجاناچاہئے کیونکہ بقول عمرعبداللہ پی ڈی پی سرکارپوری طرح سے ناکام ثابت ہوچکی ہے۔