لوگوں کے معیار ِزندگی میں بہتر ی آئے گی جموں میں اقتصادی سرگرمیوں کو بڑھاو ا دینے کےلئے کوششیں جاری:ڈاکٹرنرمل سنگھ

نیوزڈیسک

جموںنائب وزیرا علیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ نے کہا کہ جموں خطے میں تجارتی اور اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے حکومت کی طرف سے کوششیں کی جارہی ہے جس کی بدولت ایک طرف لوگوں کے معیار ِزندگی میں بہتر ی آئے گی اور دوسری طرف بے روزگار نوجوانوں کے لئے روزگار کے وسائل بھی پیدا ہوں گے۔نائب وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار جموں میں ان سے ملنے آئے وئیر ہاوس ٹریڈرس ایسو سی ایشن کے ایک وفد کے ساتھ بات کرتے ہوئے کیا ۔ وفد نے انہیں درپیش مسائل نائب وزیر اعلیٰ کی نوٹس میں لائے۔ایم ایل اے ایسٹ راجیش گپتا، کمشنر سیکرٹری مکانات و شہر ی ترقی ہر دیش کمار کے علاوہ کئی محکموں کے اعلیٰ افسران بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔نائب وزیرا علیٰ نے اس موقعہ پر کہا کہ ویئر ہاوس ریاست کا ایک اہم تجارتی مرکز ہے او ر اسے جموں کے اقتصادی منظرنامے میں ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے۔ اُنہوںنے کہا کہ اس کی جامع ترقی کو یقین بنایا جائے تاکہ تاجر برادری کے مسائل کا ازالہ کیا جاسکے۔ اُنہوں نے کہا کہ وئیر ہاوس میں پہلے سے موجود بنیادی ڈھانچے کو بڑھاوادینے کے ساتھ ساتھ اسے جدید سہولیات کے ساتھ لیس کیا جائے گا تاکہ تاجر برادری کو سہولیات دستیاب ہو سکیں۔نائب وزیر اعلیٰ نے وفد کو یقین دلایا کہ ان کی طرف سے اُبھارے گئے مسائل پر ہمدردانہ غور کیا جائے گا۔