حکومت ہندمذاکراتی عمل شروع کرے:تاریگامی کہامسئلہ کشمیر کا پرامن حل تلاش کرنے کےلئے سب کا ایک ہو نا لازمی

کے این ایس

سرینگرکشمیر میں موجودہ صورتحال میں انتخابی عمل کو فضول مشق قرار دےتے ہوئے سی پی آ ئی( ایم) کے ریاستی سیکر یٹری محمد یوسف تاریگا می نے کہا کہ حکومت ہند بغیر کسی تاخیر کے کشمیر پر مذاکراتی عمل شروع کرنا چاہئے ۔انہوں نے مین اسٹریم اور مزاحمتی قائدین کو متحد ہونے کا مشورہ دےتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا پرامن حل تلاش کرنے کےلئے سب کا ایک ہو نا لازمی ہے۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق سرینگر میں اپنی سرکاری رہائش گاہ پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سی پی آ ئی( ایم) کے ریاستی سیکر یٹری وممبر اسمبلی کولگام محمد یوسف تاریگا می نے کہا کہ الیکشن کے بجائے حکومت ہند مزید تاخیر کئے بغیر کشمیر پر مذاکراتی عمل شروع کرنا چاہئے ۔ان کا کہناتھا کہ مسئلہ کشمیر کا حل تلاش کرنے کےلئے مذاکرات ہی واحد ایک راستہ ہے لہٰذا حکومت ہند کو اسکی پہل کرنی چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال کشمیر میں کسی بھی انتخابی عمل کےلئے خوشگوار نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت کشمیر کو صرف اور صرف مذاکراتی عمل کی ضرورت ہے ،تاکہ سیاسی مسئلے کا پرامن حل تلاش کیا جائے ۔تاریگامی نے کہ کشمیری لوگ پہلے ہی حکومت سے دور ہوچکے ہیں ،اور حکومت ہند اقدامات اٹھانے چاہئے ،تاکہ کشمیری مزید الگ تھلگ اور دور نہ ہوجائے ۔انہوں نے واضح کیا کہ انتخابات ،مسئلہ کشمیر کے حل کا متبادل نہیں ہوسکتے۔ان کا کہناتھا کہ مسئلہ کشمیر ایک سیاسی مسئلہ ہے اور اسے ایڈرس کرنے کی ضرورت ہے ۔تاریگامی نے کہا کہ موجودہ امید ہے کہ حکومت ہند اعتمادسازی کے اقدامات اٹھا کر لوگوں کے اعتماد کو بحال کرے گی ،کیو نکہ موجودہ حالات انتخابات کےلئے سازگار نہیں ۔ا نہوں نے مین اسٹریم اور مزاحمتی قائدین کو متحد ہونے کا مشورہ دےتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا پرامن حل تلاش کرنے کےلئے سب کا ایک ہو نا لازمی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ زمینی حالات کا تقاضا یہی ہے کہ تمام سیاسی قائدین ایک ہوجائیں اور مسئلہ کشمیر کا پرامن حل تلاش کریں ۔شہری ہلاکتوں کی مذمت کرتے ہوئے تاریگامی نے کہا کہ اس طرح کے واقعات انسانیت کے منافی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کشمیر عام ،جانور نہیں ہیں ،کہ اُنہیں بے دریغ طریقے سے قتل کیا جائے ۔