بائیکاٹ کریں اورالیکشن ڈرامے کو مسترد کریں انتخابی مہم کا حصہ بننے کے بجائے شہداءکے مقدس خون اور مشن کی حفاضت کے لئے کمر بستہ رہنا چاہئےے:©شبیرشاہ

اُڑان نیوزسروس
سرےنگرشبیر احمد شاہ نے جنوبی کشمیر میں اسلام آباد ،پلوامہ ،کلگام اور شوپیان کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سرینگر ،بڈگام اور گاندربل کے عوام کے جذبہ حریت اور انتخابی عمل سے متعلق ان کے بائیکاٹ کی مکمل تائید و اتقلید کرتے ہوئے الیکشن ڈرامے کو مسترد کریں۔موصولہ بیان میں فریڈم پارٹی کے محبوس سربراہ نے12 اپریل کو مکمل ہڑتال کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ان حکمرانوںکے دجل و فریب کو سمجھتے ہوئے اور انتخابی مہم کا حصہ بننے کے بجائے شہداءکے مقدس خون اور مشن کی حفاضت کے لئے کمر بستہ رہنا چاہئےے۔حکمران ٹولے اور دیگر بھارت نواز تنظیموں کی جانب سے کرائے جارہے ان انتخابات کو خون کی ہولی قرار دیتے ہوئے کہا کہ سال2016کے عوامی احتجاج کے دوران لگے زخموں سے ابھی خون رس رہا ہے ،سینکڑوں زخمی تڑپ رہے ہیں اور جو معصوم ہم سے جداکئے گئے ،ان کے اہل خانہ ابھی بھی ان کے انتظار میں ہیں لیکن سفاک حکمرانوں نے ہمارے جزبہ آزادی کو ختم کرنے اور دنیا تک کچھ اور ہی پیغام بھیجنے کے لئے انتخابی ڈرامہ رچاکر یہ ثابت کرنے کی کوشش کی کہ 2016کی عوامی شورش ایک وقتی ابال تھا لیکن وسطی کشمیر نے انتخابات کے موقع پر دلی کے گماشتوں کو آئینہ دکھا کر واضح کیا کہ وہ اپنے مکر فریب کے جھانسہ دے کر دنیا کی رائے عامہ جو کچھ بتانے کی کوشش کررہے ہیں وہ دروغ گوئی ،جھوٹ اور مکر و فریب کے سوا کچھ نہیں ۔انھوں نے اپنے بیان میں کہا ووٹ ہمارے پاس ایک امانت ہیں اور ہمیں یقین ہونا چاہئے کہ ہم اس امانت کو صرف اس دن استعمال کریں گے ،جس دن ہم سے ہمارے سیاسی مستقبل سے متعلق رائے طلب کی جائے گی۔ شبیر احمد شاہ نے وسطی کشمیر میں 8معصوموں کی شہادت کو چشم کشا قرار دیتے ہوئے کہا کہ جنوبی کشمیر کے لوگ انتخابی عمل کا حصہ بن کر ان شہداءکے خون کو رائیگاںنہ ہونے دیں گے ،انھوں نے کہا کہ جنوبی کشمیر کے لئے وسطی کشمیر کے عوام نے جو راہ دکھلائی ،وہ اس بات کا مظہر ہے کہ غلام قومیں اس طرح کے انتخابی ڈرامے کو ٹھکراکر دنیا تک یہ پیغام پہنچادیں کہ حکمران طبقہ اور دیگر بھارت نواز تنظیمیں صرف قتل و غارت گری کے فن سے واقف ہیں ۔شبیر احمد شاہ نے وسطی کشمیر میں نام نہاد انتخابی عمل کے دوران شہید ہوئے معصوموں کو خراج عقیدت کرتے ہوئے اسے انتہائی بہیمانہ اور دہشت گردی قرار دیتے ہوئے ان کے لواحقین کو یقین دلایا کہ ہم ان شہداءکے مشن کو کبھی بھی بھول نہیں سکتے ۔ انھوں نے اپنے پیغام میں اس بات کے لئے وسطی کشمیر کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے بھر پور مذاحمت کا طریقہ اختیار کرکے حکمران ٹولے پر ثابت کیا کہ فوجی طاقت ،سرکاری مشنری اور فرضی رائے دہندگان کو رجھانے کے باوجود بھی وہ2فیصد سے زیادہ لوگوں کو انتخابی مراکز تک نہ لاسکے ۔شبیر احمد شاہ نے بھارت نواز ٹولے پر واضح کیا کہ مذاحمتی قیادت کو پابند و سلال کرنے کے باوجود وہ خود کو تاریخی شکست سے بچا نہ سکے ۔انھوں نے وسطی کشمیر میں نام نہاد انتخابات کے موقع پر فائرنگ اور پیلٹ کے استعمال کو پی ڈی پی کی زیر قیادت حکمران طبقے کے لئے ایک بدنما داغ قرار دیتے ہوئے کہا کہ 8معصوموں کی شہادت کے بعد انہیں قوم کو ترقی و تعمیر کے خواب دکھانے کا کوئی حق نہیں کہ یہ اصل میں قاتل ٹولہ ہے ۔انھوں نے حکمران اور بھارتی حکام سے سوال کرتے ہوئے کہا بھارت کی دیگر ریاستوں میں عوامی احتجاج کے دوران اربوں روپے کو تہس نہس کیا جاتا ہے لیکن وہاں ٹئیر گیس یالاٹھی تو دور کی بات، پانی کی پھوار بھی نہیں کی جاتی اور یہاں راست گولیاں داغ کر معصوموں کو ہلاک کیا جارہا ہے۔شبیر احمد شاہ نے اپنے بیان میں کہا کہ عوام نے انتخابی عمل کا بائیکاٹ کرکے دنیا کو یہ پیغام بھیجا کہ ہماری جدوجہد اقتدار کی منتقلی یا مراعات کے حصول کے لئے نہیں ،بلکہ یہ بھارت کی غلامی سے گلو خلاصی کے لئے ایک مکمل تحریک ہے۔شبیر احمد شاہ وسطی کشمیر کے لوگوں کے جزبہ حریت اور انتخابی عمل سے متعلق ان کے بائکاٹ کے لئے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ قیادت و قوم ان کی قربانیوں کے لئے مقروض ہے۔ادھر شبیر احمد شاہ کی ہدایت پر ایک وفد جس میں صدر ضلع بڈگام عبدالغنی ،غلام محمد ،بشیر احمد کی قیدت میں ایک ٹیم تشکیل دی گئی جو وسطی کشمیر میں شہید ہوئے افراد کے گھر جاکر اُن کے اہل خانہ سے تعزیت پرسی اور ہمدردی کا اظہار کریں گے۔اسی طرح ایک اور ٹیم انجئیرفاروق احمد ،ضمیر احمد اور محمد شفیع کی قیادت میں SMHSاسپتال جاکر زخمیوں کی خبرگیری اور عیادت کریں گے ۔