گوجر بکروال ایمپلائز ایسو سی ایشن کی سرکار سے دیرینہ مطالبات حل کرنے کی مانگ

پونچھ//گوجر بکروال ایمپلائز اےسو سی اےشن نے ریاستی سرکار سے مانگ کی ہے کہ ان کے مطالبات کو تسلےم کرتے ہوے ازالہ کو یقینی بنایاجائے ۔اےسو سی اےشن ضلع صدر اسد نعمانی نے یہاں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں کہاکہ ریزرویشن ان پرموشن (ملازمت مےں ترقی)اےک اہم مسئلہ ہے ۔جس پر وزےر اعلی محبوبہ مفتی نے احکامات بھی دئے تھے لےکن پھر بھی اس پر عمل نہےں ہوا اور ان کے احکامات کو ان کے ماتحت آفےسران نے نظر انداز کےا۔انہوںنے کہا کہ آبادی کے تناسب سے رزروےشن دی جانی چاہئے جس سے کسی کے ساتھ بھی ناانصافی نہےں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ضلعی بےن کے بعد بہت حد تک ان کی سےٹےں ڈی رزرو ہو رہی ہے ۔انہوں نے مانگ کی کہ ضلعی بےن بھرتی کو ختم کےا جانا چاہئے نہےں تو آبادی کے تناسب سے رزروےشن دی جانی چاہئے تاکہ ہر خطہ کے لوگوں کو انصاف مل سکے۔چےرمےن حاجی فاروق دےدڑ،نائب صدر لال حسےن تےڑوا،صدےق کوہلی،پےرپنچال باڈی کے افضل پسوال،خورشےد پسوال،افرا سےف،ممتاز چوہدری،غلام مہی دےن،سرفراز چوہان،پبلسٹی سیکریٹری الطاف احمد،ذونل صدر گلناز چوہان،شوکت علی،خورشےد بجاڑبھی موجود تھے۔