گلوبل پیس تنظیم کی طرف سے عطیہ خون کیمپ

جموں // سماج کے تیس اپنی ذمہ داری اور انسانیت کی بھلائی کے لئے گلوبل پیش آرگنائزیشن (جی پیش) نے سپرسپشیلٹی ہسپتال میں بیداری و خون عطیہ کیمپ کا اہتمام کیا۔ اس کیمپ میں جی پیش کے رضاکاروں اور خون کا عطیہ دینے والوں نے کافی تعداد میں شمولیت کی۔ کیمپ میں ڈاکٹر ایم کے بھنڈاری آئی اے ایس کمشنر سیکرٹری ہیلتھ اور طبی تعلیم بطور مہمان خصوصی موجود رہے ۔ ان کے علاوہ کیمپ میں انورادھا گپتا ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر جموں ، ڈاکٹر سونندا رینہ پرنسپل گورنمنٹ میڈیکل کالج، محمد شفیع راتھر جنرل سیکرٹری انڈین ریڈ کراس سوسائٹی جموں و کشمیر ڈاکٹر ایس کے جین صدر وچار کرانتی منچ انٹر نیشنل اور ڈاکٹر منوج چلوترا سپرنٹیڈنٹ سپر سپشیلٹی ہسپتال جموں بطور مہمان زی وقار اور سپشیل مہمان کے طور پر کیمپ میں شامل ہوئے۔ اس کیمپ کا اہتمام کرنے کا مقصد لوگوں کو خون کا عطیہ دینے کے لئے بیدار کرنا تھا۔ مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے گلوبل پیس آرگنائزیشن کے صدر شیخ الطاف حسین نے کیمپ کا اہتمام کرنے کے مقصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہماری تنظیم انسانیت کے اصولوں ”زندگی بچاﺅ انسانیت بچاﺅ کے لئے کام کر رہی ہے۔ جبکہ کرتیکا سیٹھی نے اپنی تنظیم کے سیٹ اپ کو متعارف کراتے ہوئے گلوبل پیش آرگنائزیشن کے اغراض و مقاصد پر مفصل روشنی ڈالی۔ اس موقعہ پر مہمان خصوصی ڈاکٹر ایم کے بھنڈاری نے تنظیم کے اس اقدام کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ہر برس 5کروڑ یونٹ خون کے درکار ہیں لیکن عطیہ کے ذریعہ 50فیصد خون جمع ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ مستقبل میں تنظیم کی جانب سے ایسے کیمپوں کا اہتمام کرنے پر محکمہ صحت تنظیم کو پورا تعاون دے گا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جموں انورادھا گپتا اور پرنسپل میڈیکل کالج سونندارینہ کے یہ قدم اٹھانے اور خون کا عطیہ دینے والے رضاکاروں کا شکریہ اداکیا۔ اس موقعہ پر جنرل سکرٹری ریڈ کراس محمد شفیع راتھر ، سپر نٹیڈنٹ ایس ایس ہسپتال ڈاکٹر منوج چلوترا نے بھی خطاب کیا جبکہ ڈاکٹر ایس کے جین نے مہمان خصوصی کو مینمٹو پیش کیا جبکہ زیڈاے نقوی نے خون عطیہ پر نظم پیش کی۔