ژالہ باری سے باغات اورزرعی شعبہ تباہ انتظامیہ خطہ چناب میں حکومت عوامی کوراحت پہنچانے کیلئے ٹھوس اقدامات اُٹھائے:سروڑی ڈپٹی کمشنروںکوبڑے پیمانے پرہوئی تباہی کاجائزہ لینے کی ہدایت

نیوزڈیسک

کشتواڑ؍؍سینئرکانگریس رہنما،نائب صدرپردیش کانگریس کمیٹی اور رکن اسمبلی اندروال غلام محمدسروڑی نے خظہ چناب کے ڈوڈہ وکشتواڑ اضلاع میںحالیہ ژالہ باری اورتباہ کن بارشوں سے باغات اور زرعی شعبے کوہوئے نقصانات پرگہری تشویش ظاہرکرتے ہوئے حکومت سے مانگ کی ہے کہ وہ متاثرہ کسانوں کوراحت پہنچانے کے ٹھوس اقدامات اُٹھائے۔آج یہاں جاری ایک صحافتی بیان میں سروڑی نے کہاکہ باغبانی اورزرعی شعبہ میں بڑے پیمانے پربارشوں وژالہ باری سے تباہی ہوئی ہے جس نے کسانوں کوبھاری نقصانات سے دوچارکیاہے۔اُنہوں نے حکومت سے فوری طورپرحرکت میں آنے اورمتاثرین کومعاوضہ فراہم کرنے کی مانگ کی ہے۔اُنہوں نے کہاکہ کشتواڑاورڈوڈہ اضلاع میں بری طرح سے زرعی وباغبانی کے شعبہ جات کونقصان ہواہے۔سروڑی نے رہائشی مکانات،سرکاری عمارتوں، کھڑی فصلوںکوہوئے نقصانات پراپنی فکرمندی ظاہرکرتے ہوئے حکومت اورضلع انتظامیہ سے فوری اقدامات کی مانگ کی۔سروڑی نے زیادہ متاثرہ علاقوں کاذکرکرتے ہوئے کہاکہ چنگام، پھاگلوارہ، پسرکوٹ، چھاترو، گوری نالہ، مالینار، کیکرواگن، سارون، سرتھل، سرور، بگرانا، درابشالہ، بونجواہ، پتنازی، ٹھاٹھری، پھاگسو، کاہرہ، گاگرا، بٹولہ، تانتا، جکیاس، بٹیاس، مانوئی، باتھری، کندوٹھ، کنوتوارہ، ناگبٹانہ، واڑون، دچھن کے کسانوں کیلئے فوری امدادومعاوضے کی مانگ کی۔سروڑی نے ڈپٹی کمشنر کشتواڑاورڈپٹی کمشنرڈوڈہ سے ٹیلیفون پربات کرتے ہوئے اپنی تشویش ظاہرکی اورانہیں ہدایت دی کہ وہ نقصانات کاجائزہ لینے کیلئے محکمہ مال کی ٹیموں کوسرگرم کریں اور فوری معاوضے کے انتظامات کریں۔سروڑی نے محکمہ تعمیراتِ عامہ ،پی ایم جی ایس وائی اور جے کے پی سی سی کو بلاتاخیر دوندی۔گندو سڑک ، ٹھاٹھری۔بونجواہ سڑک ،کوریا۔کیشوان، سانا منگتھاا سڑک ،کوچھل سڑکوں کی فوری بحالی کی ہدایت دی۔پھاگسوسڑک، ٹھاٹھری چیرا سڑک، کاہرہ تانتاوغیرہ کوجنگی بنیادوں پرمکمل کرنے کی مانگ کی۔سروڑی نے اُمیدظاہرکی کہ ریاستی حکومت کسانوں کوراحت پہنچانے کیلئے فوری اقدامات اُٹھائے گی۔