چندر گلا ٹنل کی تعمیر سے بنی کا ترقیاتی نقشہ تبدیل ہوگا ٹنل کی تعمیر پر 3500کروڑ روپے لاگت آئے گی: ڈاکٹر جتیندر

اڑان نیوز
بنی//وزیر اعظم دفتر میں مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے لوک سبھا حلقہ کے اسمبلی حلقہ بنی کے دورے کے دوران بتایا کہ چندر گلا ٹنل بنی کی شکل بدل ڈالے گی یہ متادل راستہ بسوہلی سے ڈوڈہ بھدرواہ سڑک مکمل ہو چکی ہے۔ اس ٹنل کے ذریعہ بنی مرکز بن جائے گی اور یہاں سیاحت کو بڑھاوا ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی سرکار نے اس ٹنل کو تعمیر کرنے کی منظوری دی ہے اور یہ ٹنل 3.500کروڑ کی لاگت سے تعمیر ہو گی ۔ لیکن یہ پروجیکٹ کئی مرحلوں سے گذرے گا اس کا سروے ، زمین حاصل کر کے اس کی کھدائی اور ہائی ٹکنکل انجینئر ینگ کا بندوبست کئے جانے کے بعد اس ٹنل پر کام شروع ہو گا اور 15سال کے عرصہ میں یہ ٹنل تیار ہو گی انہوں نے یہاں کے ممبران اسمبلی جنہوں نے یہ منصوبہ آگے پہونچایا کی کوششوں پر اطمینان ظاہر کیا۔ اور بنی کی 13سڑک پروجیکٹوں کی منظوری مرکزی سرکار نے دی ہے۔ اور ان سڑکوں کو پرایم منسٹر گرامین سڑک یوجنا کے تحت 142کروڑ اور سنٹرل روڈ کے فنڈ 10کروڑ فنڈ سے تعمیر کی جائیگی۔ انہوں نے مچھیڈی میں امتحانی ہال اور دلامٹی میں کمیونٹی ہال اور جوڈا ونتی ماتا میں بیت الخلا کمپلیکس اور سکول میں چار کلاس روم تعمیر کرنے کی اپنے فنڈ سے تعمیر کرنے کی منظوری دی اس کے علاوہ انہوں نے دو فٹ برج ، دو ٹریکٹر سڑکیں تعمیر کرنے کی منظوری بھی دی اور مقامی ایم ایل اے جگجون لال سے کہا کہ وہ کیندریہ ودیالیہ کا منصوبہ مرکز کو بھیجے ۔