فوج کی طرف سے راجوری میں نوجوانوں کےلئے ٹریننگ کا اہتمام

راجوری//ضلع راجوری میں فوج نوجوانوں کو بھرتی سے قبل ٹریننگ فراہم کر رہی ہے۔ دفاعی ترجمان کے مطابق ضلع کے ہرنی گاو¿ں میں چار ہفتوں کاتربیتی پروگرام منعقد کیاگیاہے جس میں قریب30نوجوانوں کو ٹریننگ دی جارہی ہے جس سے انہیں بھرتی کے وقت آسانی ہوگی ۔ ان نوجوانون کو فوج اور پیرا ملٹری فورسز میں بھرتی کے معیار اور ضروریات کے عین مطابق ٹریننگ دی جارہی ہے۔