سی آرپی ایف اہلکارطالب حسین کی یادمیں تقریب شرکاء کو قوم و ملک کی خاطر قربانی کے جذے کو سلام کیا

محمد اصغر بٹ

ڈوڈہ //سی۔آر۔پی۔ایف کے جوان طالب حسین کی یاد میں بوائز ہائر سکینڈری سکول ڈوڈہ میں ایک شاندار یادگار تقریب کا اہتمام کرکے اْن کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ بوپیندر کمار اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے اْن کے علاوہ ایس۔ایس۔پی ڈوڈہ محمد شبیر، اے۔سی۔آر ڈوڈہ، تحصیلدار ڈوڈہ، پرنسپل بوائز ہائر سکینڈری سکول ڈوڈہ و دیگر ضلعی آفسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔سیول و پولیس انتظامیہ کی کثیرالتعداد نے اس یاد گار تقریب پر موجود تھے۔2 ائی۔سی 76 بٹالین بجرنگ لال نے تمام مہمنان و دیگر شرکائصحافیوں کا والہانہ استقبال کیا۔لال نے کہا کہ سی۔آر۔پی۔ایف سیوک ایکشن پلان کے تحت مختلف پروگرام منعقد کر رہی ہے جس میں طبی کمپ، بلڈ ڈونیشن کمپ، سپورٹس مقابلہ، سکل ڈیویلپمنٹ ورکشاپ، و دیگر کئی اہم پروگراموںکا منعقد کرکے عوام اور پولیس کے درمیان مضبوط رشتہ قائم رکھنے کی کوشش کر رہی ہے۔بجرنگ لال نے شہید سی۔آر۔پی جوان ایچ۔سی/ جی۔ڈی طالب حسین کی شہادت بارے باریکی سے روشنی ڈالتے ہوئے شرکاء کو قوم و ملک کے خاطر قربانی کے جذے کو سلام کیا۔اْنہوں نے کہا کہ شہید طالب حسین ضلع ڈوڈہ کے مشرقی علاقہ شیواہ پوسٹ پْل ڈوڈہ میں پیدا ہوئے سال 1952 میں بوائز ہائر سکینڈری سکول ڈوڈہ سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد اْنہوں نے 31-05-1975 کو سنٹرل رزیرو پولیس میں بھرتی ہوئے۔ دوران 43 بٹالین گاؤں پکریگام میں پولیس سٹیشن کمارگرام، ضلع جلپی گوری میں 09-10-2002 کو ایک اوپریشن کے دوران اْنہوں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے شدید طور زخمی ہونے باوجود الفا ملٹنٹ کے ساتھ تصادم میں لوہا منوایا جسم چھلنی ہونے کے باوجود دو ملیٹنٹوں کو موت کے گھاٹ اْتار دیا اور اْن سے Ak-47 دو میگزین -04 اور 76 رونڈ کو برآمد کیا۔لیکن جسم پر شدید زخموں کی تاب لا کر ملک کے خاطر جان قربان کر گئے۔تقریب کے دوران سی۔آر۔پی۔ایف کے دوسرے شہید جوان رحمت اللہ بٹ کی شہادت کو بھی یاد کیا گیا جو چرالہ ڈوڈہ کے رہنے والے تھے۔شہید رحمت اللہ بٹ 1971 کو ملی ٹنٹوں نے 2 بٹالین پر گھات لگاکر حملہ کر دیا جس کے نتیجہ میں اْن کو شدید چوٹیں آئیں لیکن باوجود اْس کے اْنہوں نے دشمن کے ساتھ ڈٹ کر مقابلہ کیا لیکن آخر پر ملک و قوم کے خاطر اپنی جان قربان کی۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے سی۔آر۔پی۔ایف کے اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس طرز کی تقریب کرکے عوام اور پولیس کے درمیان مضبوط رابطہ قائم ہو گا۔اْنہوں نے سی۔آر۔پی۔ایف کے شہید جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔2 آئی سی بجرنگ نے تمام شرکاء کا شہید جوان کی یاد میں منعقدہ تقریب میں شرکت کرنے کے لئے شکرایہ ادا کیا۔ہائر سکینڈری سکول بوائز ڈوڈہ میں شہید سی۔آر۔پی۔ایف جوان طالب حسین کی یاد میں اْن کے نام پر یاد گار تعمیر کی ہے۔