بہترین غذا امراض قلب سے لڑنے کاموثرہتھیار : ڈاکٹر سوشیل

جموں // گورنمنٹ میڈیکل کالج ہسپتال اور سپرسپشیلٹی ہسپتال جموں کے امراض کلب شعبہ کے سربراہ ڈاکٹر سوشیل شرما لوگوں کو امراض قلب سے بچانے کے اپنے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے اپنا ایک روزا کیمپ گورنمنٹ مڈل سکول کوٹلی بھگوان سنگھ بلاک میراں صاحب تحصیل آر ایس پورہ میں قائم کیا۔ کیمپ میں علاقہ کے 200سے زائد افراد نے شمولیت کی جن کی تشخیص نوجوان ڈاکٹروں کی ٹیم نے کی اور امراض قلب کے اثرات رکھنے والے مریضوں کو حسب ضرورت مفت دوائیاں بھی فراہم کی گئیں کیمپ میں آئے ہوئے لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر سوشیل شرما نے لوگوں کو بتایا کہ سادہ اور بہتر ین غذا امراض قلب کے خلاف سب سے بڑھا اور اثر دار ہتھیار ہے۔ انہوں نے لوگوں سے کہا کہ وہ اپنے آپکو سگریٹ ، تمباکو ، شراب و دیگر نشے والی چیزوں سے دور رکھیں اور پیدل چلنے کی کوشش کرتے ہوئے ورزش کو اپنا روزمرہ کا اصول بنائیں ۔ سکول کے ہیڈماسٹر پرمورکمار اور علاقہ کے معززین نے اس علاقہ میں کیمپ قائم کرنے پر ڈاکٹر سوشیل شرما اور ان کی ٹیم کا شکریہ اداکیا کیمپ میں آئے لوگوں کی جانچ ڈاکٹر سوشیل شرما کے علاوہ ڈاکٹر دھنیشور کپور ، ڈاکٹر انتی پال سنگھ ، ڈاکٹر چکیشومہاجن کے علاوہ نیم طبی عملہ اور رضاکاروں نے مل کر ان ڈاکٹروں کی مدد کر کے کیمپ کو کامیان بنایا ۔