انتخابی وسیکورٹی عملہ نے پولنگ بوتھ چھوڑکر واپسی کی راہ لی

سرینگر”الیکشن مخالفین اورمشتعل نوجوانوں کیساتھ سمجھوتہ“کرتے ہوئے کئی علاقوں میں” انتخابی وسیکورٹی عملہ نے پولنگ بوتھ چھوڑکر واپسی کی راہ لی“۔اس دوران کئی علاقوں سے پولنگ مراکزمیں محصورانتخابی عملہ اورسیکورٹی اہلکاروں کونکالنے کیلئے بکتربندگاڑیوں کااستعمال کیاگیا۔کشمیر نیوزسروس کے مطابق سرینگرپارلیمانی نشست کے ضمنی چناﺅ کے تحت اتوارکی صبح ووٹنگ کاعمل شروع ہونے کے بعدجب وسطی کشمیرکے متعددعلاقوں میں تشددکی لہرچھڑگئی ،اوردرجنوں علاقوں میں پولنگ مراکزکے باہرسنگباری ونعرے بازی اورٹیرگیس شلنگ وفائرنگ کاسلسلہ شروع ہواتو سرینگر ،بڈگام اورگاندربل کے کئی علاقوں میں انتخابی وسیکورٹی عملہ نے مشتعل مظاہرین کےساتھ باہمی طورسمجھوتہ کیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ موچھوبڈگام ،نوگام اورضلع کے دیگرکئی علاقوں کے علاوہ سرینگراورگاندربل میں بھی کئی ایک مقامات پرالیکشن عملہ اوراُنکی سیکورٹی پرمعمورپولیس اورسی آرپی ایف اہلکاروں نے صورتحال کے بے قابوہوجانے کے اندیشے کودیکھتے ہوئے مظاہرین کیساتھ موقعہ پرہی سمجھوتہ کرکے وہاں سے واپسی کی راہ لی ۔موچھوبڈگام ،نوگام اوردیگرکئی علاقوں کے لوگوں نے بتایاکہ اتوارکی صبح جب ووٹ ڈالنے کاوقت شروع ہواتونوجوان پولنگ مراکزکے نزدیک جمع ہوکراحتجاج اورنعرے بازی کرنے لگے ۔اس موقعہ پرپولنگ بوتھوں میں موجودانتخابی عملہ اوراُنکی سیکورٹی کیلئے معمورپولیس اورفورسزاہلکاروں نے صورتحال کی نزاکت کوبھانپتے ہوئے احتجاجی نوجوانوں کیساتھ باہمی طوریہ سمجھوتہ کیاکہ ہم یہاں سے چلے جاتے ہیں ۔اسکے بعدپولنگ عملہ کی مددکیلئے مزیدکمک پہنچی اورسبھی الیکشن عملہ اورسیکورٹی اہلکارگاڑیوں میں سوارہوکریہاں سے چلے گئے ۔معلوم ہواکہ ضلع بڈگام میں متعددمقامات پرانتخابی عملہ اورسیکورٹی اہلکاراسی طرح کاسمجھوتہ کرنے کے بعدواپس لوٹ گئے جبکہ کچھ علاقوں میں مشتعل مظاہرین کی سنگباری کے بعدانتخابی عملہ اورسیکورٹی اہلکارپولنگ بوتھ خالی چھوڑکروہاں سے واپس لوٹ جانے پرمجبورہوئے ۔کے این ایس نمائندے کے دیکھاکہ کئی علاقوں میں قائم پولنگ مراکزبالکل خالی پڑے تھے کیونکہ حالات بگڑجانے کے بعدیوتوعملہ ہی یہاں نہیں پہنچ پایایاپھرصورتحال بگڑجانے کے بعدالیکشن ڈیوٹی پرمعمورملازمین اورسیکورٹی اہلکاروں نے پولنگ مراکزسے واپس چلے جانے میں ہی عافیت سمجھی ۔ادھرسری نگرشہرکے مختلف میں یاتوانتخابی عملہ ہی پولنگ مراکزتک نہیں پہنچ سکایاپھرانہوں نے حالات بگڑجانے کے خوف سے واپسی کی راہ لی۔ایسے پولنگ مراکزمیں اُلوبول رہے تھے ۔کے این ایس نمائندے کے مطابق ضلع گاندربل کے کچھ علاقوں میں بھی پولنگ مراکزخالی خالی رہے جبکہ کچھ علاقوں میں انتخابی عملہ پولنگ مراکزہی نہیں پہنچا۔کئی علاقوں سے پولنگ عملہ اورسیکورٹی اہلکارحالات بگڑجانے کے اندیشے کودیکھتے ہوئے واپس چلے گئے۔ اس دوران کچھ علاقوں سے پولنگ مراکزمیں محصورانتخابی عملہ اورسیکورٹی اہلکاروں کونکالنے کیلئے بکتربندگاڑیوں کواستعمال کیاگیا۔ معلوم ہواکہ وسطی ضلع بڈگام کے اُن علاقوں سے پولنگ عملہ اورسیکورٹی اہلکاروں کوبحفاظت نکالنے کیلئے اضافی فورسزکمک اوربکتربندگاڑیوں کااستعمال کیاگیاجہاں تشددکی لہرپھیل جانے کے بعدالیکشن ڈیوٹی پرمعمورملازمین اوراُنکی حفاظت پرمعمورپولیس اورفورسزاہلکارپولنگ مراکزکے اندرمحصورہوکررہ گئے تھے ۔