مہاویرجینتی کی مناسبت سے زور آور سنگھ آڈیٹوریم میں تقریب

جموں // مہاویر جینتی منانے کے لئے جموں یونیورسٹی کے زور آور سنگھ آڈٹوریم میں ایک تقریب کا اہتمام ایس ایس جین سبھا اور جین یووک سنگھ جموں کی طرف سے کیا گیا ۔ تقریب میں ایس ایس جین سبھا سے منسلک مہاویر جین سکول کے طلبا ، ترنی منڈل کے ممبران و شرمن سنکرتی منچ اور دیگر تنظیموں کے ممبران نے ثقافتی پروگرام پیش کیا ۔ یہ دن چین سماج کیلئے مذہبی لحاظ بہت ہی اہمیت کا دن ہے کیونکہ اس دن بھگوان مہاویر کا جنم ہوا تھا ۔ مہاویر جینتی کے سلسلہ میں جین یووک سنگھ کی جانب سے پہلے شوبھایاترا بھی نکالی گئی ۔ تقریب میں جموں و کشمیر کے نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ مہمان خصوصی اور وزیر مملکت برائے امور تعلیم و سیاست پریا سیٹھی جبکہ اشوک کھجوریہ ایم ایل سی ، پرمودھ جین فانیانس سیکرٹری اور چمبر کے صدر راکیش گپتا بطور مہمان زی وقار کے طور پر تقریب میں شامل تھے۔ تقریب کی صدارت ایم ایل اے جموں مشرقی راجیش گپتا نے فرمائی ۔ تقریب میں ان بچوں کو انعامات سے جین یووک سنگھ نے نوازاجنہوں نے تعلیم ، کھیلوں وغیرہ میں نمایاں کارکردگی دکھائی ۔ نظامت کے فرائض جین یووک سنگھ کے جنرل سیکرٹری نیروجین نے انجام دیئے۔ اس موقعہ پر مہمان خصوصی ڈاکٹر نرمل سنگھ نے اس بات پر زور دیا کہ بھگوان مہاویر کی تعلیمات کو اپنایا جائے۔ تقریب سے ایم او ایس پریہ سیٹھی ، ایم ایل اے راجیش گپتا وغیرہ نے بھی خطاب کیا۔