مصوری کے فن کو عام کرنے کی کوششیں مانسر میں4روزہ ریاستی سطحی پینٹر کیمپ کا آغاز

اڑان نیوز
مانسر//مصوری کے فن کو عام کرنے اور اس کو فروغ دینے کی کوششوں کے تحت ریاستی اکیڈمی برائے فن وتمدن اور لسانیات جموں وکشمیر نے مانسر میں چار روزہ ریاستی سطحی پینٹنگ کیمپ کا اہتمام کیا ہے جوکہ اتوار سے شروع ہوا۔ اس کیمپ میں جموں وکشمیر کے علاوہ ملک کے مختلف حصوں سے 11فنکار شرکت کر رہے ہیں۔ کیمپ کا افتتاح مانسر کی 11سالہ لڑکی منوی شرما نے کیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اکیڈمی سیکریٹری ڈاکٹر عزیز حاجنی نے کیمپ کو ایک اہم ادبی پروگرام قرار دیااور امید ظاہر کی کہ یہ نہ صرف بصری فن کو علاقہ میں فروغ ملے گا بلکہ اس سے یہ ریاست کے باہر اس علاقہ کی پہچان بنے گی۔انہوں نے کیمپ میں شرکت کر رہے فنکار ، مبصر کے طور ہیں اور وہ جب واپس جائیں تو متعلقہ علاقوں میں مناسر اور یہاں کی عوام بارے بتائیں۔شرکافنکاروں میں ہرش وردھن جنگ، ایس ورمن، اکرم خان، زرگر عادل، ویر جی، وریندر سمبلی، ہلال خان، ندیم مشتاق، ٹی سیرنگ یودول، امرت کور، شیوالی جموال اور طارق سیفی شامل ہیں۔