شہر خاص ، چاڈورہ اور چرار شریف کے درجنوں پولنگ اسٹیشنوںمیں دن بھر الو بول رہے

سرینگرشہر خاص ، چاڈورہ اور چرار شریف کے اکثر و بیشتر علاقوں میں قائم پولنگ اسٹیشنوںمیں ایک بھی ووٹ نہیں پڑا۔ معلوم ہوا ہے کہ شہر خاص کے حساس علاقوں میں قائم پولنگ اسٹیشنوں پر دن بھر الو بول رہے تھے ۔ جے کے این ایس نمائندے کے مطابق شہر خاص ، چاڈورہ ، چرار شریف میں بائیکاٹ کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگایا جاسکتا ہے کہ ووٹ بینک مانے جانے والے علاقوں میں ایک بھی ووٹ نہیں پڑا۔ نمائندے کے مطابق شہر خاص کے نوہٹہ ، راجوری کدل ، صراف کدل، صفا کدل ، عید گاہ ، بہوری کدل ، پاندان، حول ، علمگری بازار ، نوشہرہ اور صورہ کے پولنگ اسٹیشنوں میں دن بھر ایک بھی ووٹ نہیں پڑا۔ معلوم ہوا ہے کہ لوگوں نے گھروںمیں ہی رہنے کے ترجیح دی اس دوران مذکورہ علاقوں میں کرفیو جیسے مناظر دیکھنے کو ملے۔ ادھر چاڈورہ ، رو پورہ ، یاری کلان ، نمتہ ہال، بچھرو، گنجی باغ ، لالہ باغ ، پانزن، ہچرو، کانی راہ ، رانگر ، سوگام ،ز وہامہ ، کرالہ واری ، ناگام ، بادی پورہ ، پہرو، لولی پورہ ، دولت پورہ ، بوگا، واتھورہ ، بٹہ پورہ ، کرالہ پورہ ، موچھو ، ڈونی گڈ، پانز ن ، رو پورہ ، تراجہ بل ، صدر بازار چرار شریف ، اولڈ بس اسٹیشنڈ، گلشن آباد ، علمدار بستی ، نو پورہ ، لولی پورہ ، بادی پورہ کے اکثر و بیشتر پولنگ اسٹیشنوںمیں لوگوں نے الیکشن کا مکمل بائیکاٹ کیا جس دوران کوئی ووٹ نہیںپڑا۔