’ترقی کےلئے چھوڑنی ہوگی تنگ نظری ‘ ہم آہنگی اور باہمی اعتماد مرکز اور ریاستوں کے تعاون کی بنیاد :راج ناتھ

نئی دہلیمرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے ہم آہنگی اور باہمی اعتماد کو مرکز اور ریاستوں کے تعاون کی بنیاد بتاتے ہوئے آج کہا کہ سبھی کو تنگ نظری سے بالاتر ہوکر ملک کی ترقی کے بڑے ہدف پر پوری توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔مسٹر سنگھ نے یہاں وگیان بھون میں بین ریاستی کونسل کی اسٹینڈنگ کمیٹی کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ کئی ریاستوں کے وزرائے اعلی کی موجودگی میں انہوں نے کہا کہ ملک کو ترقی کی راہ پر لے جانا سبھی کا مشترکہ ہدف اور سبھی اس بات پر متفق ہیں کہ خوشحالی امن اور استحکام کے ماحول میں ہی حاصل کی جا سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کثرت میں وحدت ہندستان کی خاصیت ہے لہذا یہ ضروری ہے کہ باہمی اعتماد اور خیر سگالی مرکز اور ریاستوں کے درمیان تعاون کی بنیاد بنے ۔ انہوں نے کہا، “ہمیں فرقے سے جڑی تنگ نظری سے بالا تر ہوکر ملک کی ترقی کے بڑے ہدف پر توجہ دینی چاہئے ۔ آج کی میٹنگ بین ریاستی کونسل کی گزشتہ سال جولائی میں ہوئی میٹنگ کے پس منظر میں ہوئی اور اس میں مرکز اور ریاستوں کے تعلقات پر قائم پنچھ¸ کمیشن کی سفارشات پر تفصیل سے تبادلہ خیال ہوا۔ سال 2005 میں قائم پنچھ¸ کمیشن نے پانچ سال بعد 2010 میں اپنی رپورٹ دی تھی جس میں مرکز اور ریاستوں کے تعلقات کے مختلف پہلو¶ں پر صورتحال واضح کی گئی ہے ۔ اسٹینڈنگ کمیٹی نے خاص طور پر گورنروں کے کردار، مرکزی فورسز کی تعیناتی، اقتدار کے وفاقی توازن، مرکز اور ریاستوں کے درمیان بہتر تال میل اور بہت سے دوسرے اہم موضوعات کا تجزیہ کیا۔ میٹنگ میں مرکز اور ریاستوں کے رشتوں کے مالیاتی پہلو¶ں خاص طور سے اشیا اور خدمات ٹیکس قانون پر بھی بات چیت ہوئی۔ ریاستوں کے وزرائے اعلی اور اور ان کے نمائندوں نے میٹنگ میں سفارشات پر اپنے خیالات رکھے اور اپنی ریاستوں سے متعلق مسائل پر بات کی۔ مرکزی وزراءنے بھی مرکز کا موقف واضح کیا۔ اسٹینڈنگ کمیٹی کی تفصیلات بین ریاستی کونسل کی اگلی میٹنگ میں پیش کی جائیں گی۔مسٹر سنگھ کی صدارت میں ہوئی میٹنگ میں مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی، اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگ¸ آدتیہ ناتھ، چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی رمن سنگھ، تریپورہ کے وزیر اعلی مانک سرکار اور اڑیسہ کے وزیر اعلی نوین پٹنائک وغیرہ نے حصہ لیا۔ آندھرا پردیش، راجستھان اور پنجاب کے نمائندوں نے بھی میٹنگ میں شرکت کی ۔