کلاکیندر میں تیسری بین الاقوامی آرٹ نمائش کا افتتاح

جموں//گورنر این این ووہر انے کل کلا کیندر جموں میں جموں اینڈ کشمیر سینٹر فار کریٹیو آرٹس کی طرف سے منعقدہ تیسری بین الاقوامی آرٹ نمائش کا افتتاح کیا۔ گورنر نے بنگلہ دیش ، ترکی ، امریکہ ، روس اور ملک کے دیگر حصوں کے فنکاروں کے مصوری نمونوں کی سراہنا کی۔اس مذکورہ نمائش کے انعقاد پر جے کے سی سی اے کی سراہنا کرتے ہوئے گورنر نے مستقل میں بھی ایسے پروگراموں کا اہتمام کرنے پر زور دیا۔ انہوںنے کہا کہ ریاست کے فنکار وں میں کافی صلاحیتیں موجود ہیں اور ایسے پروگراموں سے اپنے فن کی نمائش کرنے کا موقعہ فراہم ہوتا ہے۔گورنر نے ایسے پروگرموں کی بھرپور تشہیر کرنے کے علاوہ فنکاروں کو لبھاﺅ نے ایوارڈ عطا کرنے کی رائے بھی رکھی۔گورنر نے کلا کیندر کو مختلف نمائشوں میں پیش کئے گئے مصوروں کے نمونوں کو خریدنے کی صلاح دی تاکہ کیندر کی گیلروں میں مستقل طور نمائش کےلئے رکھا جاسکے۔ انہوں نے کیندر میں سہولیات میں بہتر ی لانے کی رائے بھی رکھی۔ا س موقعہ پر تمدن کی وزیر مملکت پریاسیٹھی، ڈائریکٹر جے کے سی سی اے ، منتطم کلا کیندر ، سابق ڈائریکٹر جنرل و کلچر اور دیگر مہمان بھی موجود تھے۔