کرگل میں حالیہ برف باری سے سرکاری ونجی املاک کو بھاری نقصان پہنچا نقصانات کا جائزہ لینے کے لئے متعدد محکمہ جات کی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں:کاچو خان

????????????????????????????????????

اڑان نیوز
کرگل//ضلع کرگل میں گذشتہ تین روزکے دوران ہوئی بھاری برف باری کے نتیجے میں سرکاری ونجی املاق کو ہوئے نقصانات کا جائیزہ لینے کے غرض سے اقدامات اُٹھائے جانے کے سلسلے میں کل چیرمین و چیف ایگزیکٹیوکونسلر کاچو احمد علی خان نے کونسل سکریریٹ کرگل میںمتعلقہ آفیسران کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کی۔ اس موقع پر پر سی۔ای۔سی موصوف نے بتایا کہ حالیہ بے وقت کی بھاری برف باری کی وجہ سے نجی و سرکاری عمارتوں ، کوہلوں ، درختوں ، میوہ باغات، بجلی پولوں و ترسیلی لائینوں, رابطہ سڑکوںو دیگر املاق کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے اس ضمن میں ضلع انتظامیہ کرگل کی جانب سے نقصانات کا جائیزہ لینے والی ٹیموںکی تشکیل کے حوالے سے جانکاری حاصل کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمیشنر کرگل نے موصوف کو جانکاری دی کہ انتظامیہ کی طرف سے محکمہ مال، زراعت ، باغبانی ، جنگلات اور منسلک محکمہ جات پر مشتمل ٹیمیں پہلے ہی تشکیل دی جا چکی ہےں۔ میٹنگ کے دوران کاچو احمد علی خان نے ایڈیشنل ڈپٹی کمیشنر کو مکانات اور ڈویژنل فارسٹ آفیسر ، چیف اگریکلچر آفیسر اور چیف ہارٹیکلچر آفیسر کو پیڑوں اور میوہ باغات کو ہوئے نقصانات کا تخمینہ کرنے کے ہدایات جاری کئے جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر کمانڈ ایریا ڈیولپمنٹ کرگل کو زمینداری کوہلوں کو ہوئے نقصانات کے حوالے سے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی گئی۔دریں اثناایگزیکیٹو انجینر ایم۔اینڈ۔آر۔ای کرگل کو بجلی پولوں اور ترسیلی لائینوں کو ہوئے نقصانات کے بارے میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی گئی جبکہ میٹنگ میں یہ بھی فیصلہ ہوا کہ سڑکوں اور دیگر راستوں کو ہوئے نقصانات کا تخمینہ لگانے کا کام پی۔ایم۔جی۔ایس۔وائی اور آر۔اینڈ۔بی ۔سیکنڈ کرگل کو سونپ دی جائے۔کاچو احمد علی خان نے آفیسران پر زور دے کر کہاکہ وہ ضلع کے متاثرہ علاقوں میں فوری طور سروے کاکام مکمل کر کے حقائق پر مبنی رپوٹیں کونسل کو پیش کریں تاکہ اس سلسلے میں ضروری فنڈز کی واگزاری کیلئے سرکار کو رجوع کیا جا سکے۔ میٹنگ میں ایگزیکیٹو کونسلر برائے بجلی ایڈوکیٹ محمد امیر، سی۔ای۔سی کے مشیر حاجی محمد شفیع، ایڈیشنل ڈپٹی کمیشنر کرگل کاچو تراب شاہ، ڈویژنل فارسٹ آفیسرکرگل ، چیف اگریکلچر آفیسر کرگل ، چیف ہارٹیکلچر آفیسر کرگل ، ڈپٹی ڈائریکٹر کمانڈ ایریا ڈیولپمنٹ کرگل اورایگزیکٹیو انجینئر ایم۔اینڈ۔آر۔ای کرگل کے علاوہ دیگر متعلقہ آفیسران بھی موجود تھے۔