پریس ایسو سی ایشن مینڈھر کی تشکیل نو

مےنڈھر// اڑان نیوز//مینڈھر میں پرنٹ والیکٹرانک میڈیا سے وابستہ صحافیوں کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں پریس ایسو سی ایشن مینڈھر کو سرنوتشکیل دیاگیا۔ پریس ریلیز کے مطابق قمر عباس کیانی صدر،ونود دتہ چیرمین ،طارق محمود خان جنرل سکریٹری،سبھاش بالی نائب صدر،راہی کپور سیکریٹری اور ایڈوکیٹ انظار احمد خان قانونی صلاحکار بنایاگیا۔اس موقع پر سینئر صحافی جاوید اقبال،ناظم علی منہاس، مشتاق احمد وغیرہ بھی موجود تھے۔