ایس ڈی ایم کا محکمہ گریف کے کام پر چھاپہ غیر معیاری میٹریل استعمال کرنے کا سنجیدہ نوٹس لیا

سرنکوٹ //اےس ڈی اےم سرنکوٹ بشارت حسےن نے کل سرنکوٹ بازار مےں محکمہ گرےف کے کام پر چھاپا مارا جس دوران غےر معےاری میٹریل کا استعمال کےا جا رہا تھا ۔موصوف نے کام کر وارہے ٹھیکیدار کو خبر دار کےا کہ اےسا غیرمعیاری میٹریل استعمال نہ کرےں اور نمونہ بھی لےا جس کو لےبارٹری مےں بھےج کر ٹسٹ کرواےا جائے گا ۔گرلز ہائرسکنڈری سکول سرنکوٹ کا بھی معائنہ کیاجہاں گذشتہ دنوں بارش سے باری نقصان ہوا تھا۔ دفتر کی اراضی کو سکول منتقل کرنے پر تفصےلی گفت و شنےد ہوئی ۔پرنسپل سکول اور محکمہ بجلی کے اے ڈبل ای نے اپنی آراءرکھی دونوں اداروں کا رےکارڈ محکمہ مال سے طلب کےا گےا محکمہ بجلی کے آفےسر نے کہا کہ جس جگہ ٹراسفارمر رکھا ہوا ہے وہ اور ساتھ والا چوکےدار کوااٹر چھوڑ کر باقی زمےن سکول کو دےنے مےں انہیںکوئی عتراض نہےں ۔بی ڈی او سورنکوٹ کے ہمراہ پوٹھہ بےلہ جہاں گذشتہ روز درےا نے بھاری نقصان کےا تھا کا موقع ملاحظ کےا ۔عوام بےلہ نے اپنی روداد سناتے ہوئے بتایا”ہر برس سےلابی موسم مےں ہمےں سبز باغ دکھائے جاتے ہےں عوام نے کہا کہ پچاس کے قرےب کنبہ جات سےلاب سے متاثر ہوتے ہےں سال2014 مےں بھی تب کے ڈپٹی کمےشنر نے متاثرےن کو بے وقوف بناےا اب ہماری انتہا ہے ےا تو انتظامےہ ہمارا بندوبست کرے ےا ہمےں دےش بدر کر دے “۔انہوں نے مزید کہاکہ ”ہمارے بچے سہمے ہوئے ہےں انتظامےہ خاموش تماشائی بنی بےٹھی ہے ۔آنے والے برساتی موسم سے پہلے اگر ہمارا بندوبست نہ کےا گےا تو ہم بال بچوں کو لےکر سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہو جائےں گے ۔ انہوں نے مانگ کی ہمارے بچوں کا سکول جانا محال ہے لہٰذادرےا کا رخ اگر تبدےل کرنا ہو تو پرانے راستے پر ہی کےا جائے ۔