کشمیر کا غیور عوام حق خود ارادیت کے لئے لڑ ر ہا ہیں 1947سے آج تک ہندوستان کے ظلم و بربریت سے با خبر :مختار احمد وازہ

اننت ناگ//ریشی//کشمیر میں موجودہ صورتحال کے پیش نظر جہاں تمام علیحدگی پسند رہنما اپنے اپنے بیانات دے رہیں ہیں وہی جموں کشمیر پیپلز لیگ کے چیر مین اور حریت (ایم) کے سینر لیڈر مختار احمد وازہ بھی اپنے بیانات سے گزیر نہیں کرتے ۔چیر مین موصوف گذشتہ کئی ہفتوں سے گھر میں نظر بند ہے اپنی اسیری میں آج انہوں نے پتر کاروں کے نام شایع کردہ بیان میں کہا کہ مسلہ کشمیر ایک زندہ جاوید حقیقت ہے ان کا ماننا ہے کہ 1947اے لیکر آج تک کشمیری عوام ہندوستان کا ہر ظلم سہتے آئیے ہیں اور ہر ظلم کی نشانی کشمیری عوام کے ماتھے پر دِکھ رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام1947سے لیکر آج تک ہندوستان اور ان کے ساتھی جو یہاں کے حکمران ہے کا ظلم و بربریت دیکھ رہیں ہیں اور وہ باغیرت عوام اس ظلم و تشدد کو کوسے نظر آنداز کرسکتے ۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام سمیت تمام عالم انسانیت اس واقع کو کیسا بھول نہیں سکتے جو 6نومبر1947کو ہوا تھا جب 23700کشمیریوں کو ہندوستان کے افواج نے جموں میں مار ڈالا ہندوستان تب سے یہاں پر ظلم کرتے آیا جب سے انہوں نے یہاں پر اپنے پاﺅں جمائے ۔مختار وزہ کا مذید کہنا ہے کہ ہندوستان نے کشمیری ،کشمیریت ،اور انسانیت کو کشمیر میں مٹانے کی تمام حدیں پار کئے لیکن کشمیری عوام بھی ان کا بھر پور جواب دیتے آئی اور دیتی رہیگی ۔اپنے تحریری بیان میںانہوں نے کہا کہ ہندوستان اور یہاں کے حکمرانوں کا ظلم ہر ماں وہ بیان کرتی ہے جس کے بیٹے کو ہندوستان کے افواج نے جعلی انکاونٹر میں مار گرایا اور ہر اور ہر وہ بہن بیان کرتی ہے جس کے بھائی کو بیلٹ گنوں سے اندھا بنا دیا اور ہر باپ جس کا بیٹا ہتھار اُٹھانے پر بھارتی افواج نے مجبور کیا ۔ انہوں نے کہا کہ تمام کشمیری عوام آزادی چہاتے ہیں اور ابھی وقت ہے کہ یہاں کے حکمران اور ہندوستان کے سیاستدان مل کر پاکستان کے ساتھ باپ چیت کریں تاکہ اس مسلے کا حل کیا جائے ۔انہوں نے موجودہ صورتحال کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں جذبہ آزادی اُبھر تی رہی ہے اور یہ تمام عالم انسانیت دیکھ رہی ہے اس لئے جتنا جلدی ہو سکے بھارتی حکمرانوں کو اس مسلے حل ڈھنڈنا چا ہئے۔