کرگل اپنی قدرتی خوبصورتی، کثیر اللسانی ثقافت اور تاریخی مقامات کی بنا پر ملک بھر منفرد پہنچا ن رکھتا ہے

اڑان نیوز
کرگل//چیرمین و چیف ایگزیکیٹو کونسلر کرگل کاچو احمد علی خان نے کل بتایا کہ ضلع کرگل اپنی قدرتی خوبصورتی ، کثیر لسانی ثقافت اور تاریخی مقامات کی بنا ءپر سیاحت کے اعتبار سے پورے ملک میں ایک منفرد پہچان رکھتی ہے اوریہاں آنے والے سیاحوں کو قیام کے سہولیات پہچانے میں نجی ہوٹلوں اور گیسٹ ہاﺅسوں کو بڑھاوا دینے کی ضرورت ہے تاکہ بے روزگار نو جوان کیلئے سیاحت کا شعبہ روزگار کا ایک اہم وسیلہ ثابت ہو سکے ۔ ان باتوں کا اظہارکاچو احمد علی خان نے کرگل ڈیولپمنٹ اتھارٹی و محکمہ سیاحت کر گل کی سال رواں کے ورکس پروگرام پر تبادلہ خیال کرنے کے غرض سے بلائی گئی میٹنگ کے دوران کیا۔ میٹنگ میں ڈسٹرکٹ پلان ، سٹیٹ سیکٹر اور وزیر اعظم ترقیاتی پروجکٹ کے تحت کئی مجوزہ پروجکٹوں پر تفصیلی بحث ہوئی ۔ اس دوران کرگل ۔ لہہ و کرگل۔زنسکار قومی شاہراہوں پر سیاحتی بنیادی ڈھانچے کو بڑھاوا دینے کیلئے پارکوں ، سیرگاہوں اور شاہراہوں کے کناروں پر سیاحوں کیلئے سہولیات کا قیام اور کرچے کھر میں مہاتما بدھ کے مجسمے ، بیامہ خومبو کی سنگ تراشی، استانہ کر پو کھر، سانکو اور واکھا کے قریب کے تاریخی اہمیت کے حامل مقامات کے گردنواح میں سیاحوں کی سہولیت کیلئے ضروری ڈھانچہ تیار کرنے کیلئے زمین کی فراہمی ، ضلع کے وراثتی مقامات کی درجہ بندی و تحفظ اور دیگر امورات بھی زیر بحث آئے۔ اس موقع پر ضلع کے مقامی دستکاری اور پھلوں کو بڑھاوا دینے کے غرض سے souvenir shops ےعنی یادگاری دوکانوں کا قیام ، سیاحتی سیزن کے دوران کرگل بلخصوص پدم زنسکار کیلئے ٹیکسی قیمتوں کی ترتیب ، سیاحتی سیزن کے دوران پدم زنسکار کیلئے سرکاری و نجی بس سروس شروع کیا جانا، کرگل لداخ فیسٹول 2017اور ضلع میں ٹور اوپریٹروں اور سیاحتی ادیبوں کے fame tourکے اہتمام کے حوالے سے بھی کئی اہم فیصلے لئے گئے۔ میٹنگ کے دوران کا چو احمد علی خان نے چند ایک پروجکٹوں میں ضروری ترمیمات لانے کی محکمہ سیاحت کے آفیسران کو موقع پر ہی ہدایت دی۔ انہوں نے اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمیشنر کرگل کو پوئین پل اور دریائے سورو کے کنارے پر واقع گوشت اور چکن کی دوکانوں کو فوری طور کسی متبادل مقام پر منتقل کرنے کی ہدایت دی تاکہ مذکورہ مقامات پر محکمہ ہینڈلوم اور ہینڈی کرافٹس کی طر ف سے مقامی دستکاری کے دوکان لگائے جا سکےں۔ میٹنگ میں ضلع کرگل میں سیاحوں کیلئے بہتر سہولیات کو بڑھاوا دینے کے مقصد سے ہندرمان اور اپاتی دیہات میں ٹورسٹ کیفیٹریاس کے قیام کے علاوہ کھا رول میں بھی ایک رفرشمنٹ پوائینٹ بنائے جانے کا فیصلہ کیا گیا۔ میٹنگ میںایگزیکیٹو کونسلر برائے تعلیم ایڈوکیٹ محمد امیر، ڈپٹی کمیشنر کرگل حاجی گلزار حسین، ایس۔ایس۔پی کرگل ٹی۔گیالپو، ایڈیشنل ڈپٹی کمیشنر کرگل کاچو تراب شاہ ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹوریزم کرگل آغا سید طاہا، ڈویژنل فارسٹ آفیسر کرگل اسیسٹنٹ ڈائریکٹرپلاننگ کرگل ، تحصیلدار کرگل، تحصیلدار شرگول اور دیگر متعلقہ آفیسران بھی موجود تھے۔