تھنہ منڈی کالج میں گریجویشن سال سوئم کے طلبہ وطالبات کے اعزاز میں الوادعی پارٹی کا اہتمام

اڑان نیوز
تھنہ منڈی //گورنمنٹ ڈگری کالج تھنہ منڈی میں جونیئر کلاسز کے طلبہ وطالبات نے چھٹے سمسٹر(بی اے/بی ایس سی فائنل)کے طلاب کے لئے الوداعی پارٹی کا اہتمام کیا۔کالج پرنسپل ڈاکٹر شکیل رینہ نے تقریب کی صدارت کی جبکہ پی جی کالج راجوری کے پرنسپل پروفیسر شبیر حسین شاہ مہمان خصوصی اور پروفیسر محمد اقبال رینہ اعزازی مہمان تھے۔اس تقریب میں کالج کے تمام فیکلٹی ممبران اور طلبانے شرکت کی۔ دوسرے اور چوتھے سمسٹر کے طلاب نے رنگا رنگ تمدنی پروگرام بھی پیش کیا ۔ ان طلبا نے کالج کی پڑھائی مکمل کر کے جانے والے طلاب کے تئیں نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ پروفیسر شبیر شاہ نے طلاب کو معیاری تعلیم فراہم کرنے میں سٹاف کے اخلاص کی تعریف کی اور کہاکہ ایک اچھے استاد کو طلبا کی ہمہ جہت ترقی کے لئے کام کرنا چاہئے۔ ڈاکٹر شکیل رینہ نے کہاکہ یہ اچھی روایت ہے اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ انہوں نے عالمی یوم طلاب کے موقع پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلاب کا اعلان بھی کیا جن میں سال کابہترین گلوکار کا ایوارڈ واسب لطیف،بہترین قاری خالد، ہیڈ بوائے کا ایوارڈ دانش ملک، بہترین کھیلاڑ ی محمد عارف شامل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ تعلیمی حصولیابی کے ایوارڈ کا فیصلہ حتمی نتائج آنے کے بعد دیاجائے گا۔ انہوں نے اعلان کیاکہ سال 2016-17کے امتحان میں جو یونی ورسٹی میں پوزیشن لائے گا اس کو 5ہزار روپے نقد انعام دیاجائے گا۔ اس سے قبل پروگرام کا آغاز حسب معمول تلاوت کلام پاک سے ہوا۔