اجے نندا نے عوامی دربار میں مسائل سنے

ریاسی//خزانہ اور منصوبہ بندی کے وزیر مملکت اجے انندا نے کل ریاسی ضلع کے دھانہ اور پرانہ درد کٹرہ علاقوں کا دورہ کر کے عوام کو درپیش مشکلات سے آگاہی حاصل کی۔انہوںنے کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کے کام کی رفتار اور عوام کو درپیش مشکلات کا جائزہ لیا۔ وزیر نے دھانہ کے لئے اپنے سی ڈی ایف میں سے 63کے وی بجلی ٹرانسفر فراہم کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ سرکار عوام کو بہتر بنیادی خدمات فراہم کرنے کےلئے کوشاں ہے۔انہوں نے مختلف مرکزی اور ریاستی سکیموں کا بھر پور فائدہ اٹھانے کی عوام سے تلقین کی۔انہوں نے عوام کی طرف سے ابھارے گئے معاملات کو حل کرنے کی یقین دہانی دی۔وزیر نے افسران کو عوام کو درپیش مشکلات کا ترجیحی بنیادوں پر ازالہ کرنے اور محکمہ کی مختلف سکیموں کے بارے میں عوام میں بیدار ی کرنے پر زور دیا۔ اس موقعہ پر مختلف محکموں کے افسران کے علاوہ پنچ ،سرپنچ اور عوام کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔